جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شاہد آفریدی مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، دانش کنیریا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-07
in کھیل
A A
شاہد آفریدی مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، دانش کنیریا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لاہور //
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق ٹیسٹ لیگ سپنر دانش کنیریا نے الزام لگایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لئے دباو ڈالتے رہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی۔
دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی۔ پاکستان ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے ، میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے۔ شاہد آفریدی پاکستان ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اورمجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔
دانش کنیریا نے کہا کہ شعیب اختر نے آفریدی کا نام نہیں لیا تھا، مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے لئے کھیلا۔
پاکستان ٹیم میں انضمام الحق،شعیب اختر،معین خان راشد لطیف ،یونس خان اور کئی بڑے نام کھیلتے تھے لیکن مجھے شاہد آفریدی سے مسائل رہے۔ ہم ایک ڈپارٹمنٹ کے لئے کھیلتے تھے۔ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے۔ وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے اس لئے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں مجھے باہر بٹھا دیتے تھے۔ مجھے کاونٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاونٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں۔
شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی وہ مجھے پر جملے کستے تھے ایک بار جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری ملی تو شاہد آفریدی نے مجھے فیلڈنگ پریکٹس میں وہ جملے کسے جنہیں میں ٹی وی پر بیان نہیں کرسکتا۔ دانش کنیریا نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے نظر انداز کرتے تھے میں ان کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کرتا تھا اور دور رہتا تھا جب محمد یوسف نے اسلام قبول کیا تو پرویز مشرف نے مجھے سپورٹ کیا ایک ڈنر میں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ اگر تمہیں کوئی تنگ کرے تو مجھے بتاتا۔
میں شاہد کی وجہ سے ڈسٹرب رہتا تھا۔ دانش کنیریا نے کہا کہ محمد یوسف کو اسلام قبول کرنے کے لئے کسی نے دباو نہیں ڈالا ،مسلمان بننا ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ شاہد آفریدی کو دیگر کھلاڑی کہتے تھے کہ اسے تنگ نہ کرو،میں خوش نصیب ہوں کہ پاکستان ٹیم میں تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کرتے تھے۔ جب سپاٹ فکسنگ میں مجھ پر پابندی لگی تو شاہد آفریدی نے کہا کہ دانش پر پابندی درست لگی جبکہ وہی آفریدی محمد عامر کی اسی طرح کے کیس میں حمایت کرتے رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اس سے بہتر حل بھی ہو سکتا ہے!

Next Post

امیت شاہ گنگولی کے گھر جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

امیت شاہ گنگولی کے گھر جائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.