جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے تین ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-08
in اہم ترین
A A
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
کرائم برانچ کشمیر نے جعلی پسماندہ ذات سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں ایک استاد اور دو ریونیو افسروں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے ۔
برانچ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپیشل کرائم ونگ (کرائم برانچ) سرینگر نے۵؍اکتوبر۲۰۲۳؍اننت ناگ کی ایک معززعدالت میں ایف آئی آر نمبر۲۰۱۲/۲۵میں تین ملزمان کے خلاف آر پی سی کے۴۲۰‘۴۶۷’۴۶۸’۲۰۱’۱۲۰‘۴۷۱(بی)کے تحت قابل سزا جرائم میں ملوث ہونے پر چارج شیٹ درج کی۔
ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ کشمیر میں یہ کیس اس وقت کے زونل ایجوکیشن افسر کولگام کی طرف سے دائر ایک شکایت پر درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ رشید الحسن گوجر ولد غلام حسن گوجر سکان آریگتنو کولگام کی سروس سلیکشن بورڈ کے آرڈر نمبر۲۰۰۷/۲۰۴۳تاریخ۱۷؍اکتوبر۲۰۰۷میں شیڈول ٹرائب زمرے کے تحت بحیثیت استاد تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ استادنے۷ نومبر۲۰۰۷کو زونل ایجوکیشن افسر کولگام کے دفتر میں جوائننگ رپورٹ پیش کی اور ضروری سرٹیفکیٹس و دستاویزات بشمول ایس ٹی، پی آر سی اور تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ پیش کیں۔
انہوں نے کہاؔ’’اسناد کی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ تاریخ پیدائش کی سرٹیفکیٹ پر ذات کو’وگے‘کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا جبکہ شیدول ٹرائب اور پی آر سی سرٹیفکیٹس پر ذات’گوجر‘ درج تھی‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت موصول ہونے پر سی بی کے نے ابتدائی تحقیقات شروع کیں۔انہوں نے کہا’’تحقیقات کے دوران یہ منکشف ہوا کہ مذکورہ استاد کی اصلی ذات ؔ’وگے‘ہے اوراس نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر اپنی ذات کو ’وگے‘سے تبدیل کرکے ’گوجر‘کیا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کرائم برانچ میں باقاعدہ ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کیا گیا اور متعلقہ محکمے سے متعلقہ ریکارڈ حاصل کیا گیا۔انہوں نے کہا’’تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کی ملزم نمبر ۱(فائدہ اٹھانے والا) نے دوسرے دو ملزموں ریونیو افسروں جو اب سبکدوش ہوئے ہیں، کے ساتھ مل کر تحصیل آفس کولگام میں ایک میوٹیشن نمبر ۳۹۱/۱سے اپنی ذات تبدیل کرائی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم ریونیو حکام نے اپنے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر مجرمانہ سازش کو آگے بڑھانے کیلئے ایک جھوٹی اور جعلی میوٹیشن تیار کی اور اس پر عمل کیا اور اس طرح جعلی شیڈول ٹرائب سرٹیفکیٹ جاری کی جس سے ملزم نمبرایک بطوراستاد تعینات ہونے میں کامیاب ہوا۔
بیان کے مطابق شواہد کی بنیاد پر آر پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف کیس ثابت ہونے پر تحقیقات مکمل کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوئی ملک اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے :امت شاہ

Next Post

لداخ ترقیاتی کونسل چناو: گنتی کا عمل جاری، نیشنل کانفرنس کے امیدوار آگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
کرگل پہاڑی ہل کونسل کی ۲۶ نشستوں کیلئے آج ووڈ ڈالے جا رہے ہیں

لداخ ترقیاتی کونسل چناو: گنتی کا عمل جاری، نیشنل کانفرنس کے امیدوار آگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.