سرینگر/۸اکتوبر
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ،ابتدائی رجحان میں نیشنل کانفرنس نے دو نشستوں پر سبقت بنا رکھی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل‘ کرگل کے انتخابات کے سلسلے میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح سے جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سخت سیکورٹی کے بیچ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے ووٹ شمار ی کا عمل شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس دو، بی جے پی ایک اور کانگریس ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ووٹ شماری کے ابتدائی مرحلے میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار کئی سیٹوں پر اپنے حریفوں سے آگے چل رہے ہیں۔
حتمی نتائج کا اعلان سہ پہر چار بجے متوقع ہے ۔