منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

راکٹ حملے:آبیل مجھے مار

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

صاحب اسی کوکہتے ہیں آ بیل مجھے مار اور …حماس نے بالکل ایسا ہی کیا ہے…اسرائیل پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ ۵ ہزار راکٹ داغ کر کیا ہے…جی ہاں پانچ ہزار راکٹ داغ کر کیا ہے۔ ہم نے راکٹ نہیں گن لئے ‘ لیکن کہنے والوں کاکہنا ہے کہ ۵ہزار راکٹ اسرائیل پر داغے گئے جن میں ۲۰۰ ؍اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں …راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم‘ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حالت جنگ میں ہے اور … اور ساتھ ہی جوابی کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ اب دنیا دیکھے گی …خاموشی کے ساتھ دیکھے گی …بے شرمی کے ساتھ دیکھے گی کہ کیسے اسرائیل فلسطین کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا …یوں تو وہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا…لیکن مارے عام فلسطینی جائیں گے… فلسطین کے بوڑھے اور بچے مارے جائیں گے…اور ہم یہ قیاس نہیں کررہے ہیں‘ کسی مفروضے سے بھی کام نہیں لے رہے ہیں …بلکہ وہ کہہ رہے ہیں جو ماضی میں ہوا ہے…غزہ میں ہوا ہے‘ فلسطین کے کچھ دوسرے شہروں میں ہوا ہے۔جو فلسطینی مارے جائیں گے… بے گناہ اور نہتے مارے جائیں گے ان کی کوئی بات نہیں کریگا … دنیا اورمیڈیا ان کا ذکر تک نہیں کریگا اگر بات ہو گی تو … تو حماس کے راکٹ حملوں کی ہوگی اور ان میں زخمی ۲۰۰؍ اسرائیلیوں…یقینا بے گناہ اسرائیلیوں کی ہو گی۔اسرائیل غزہ میں جو کرے گا اور ہمیں اندازہ ہے ‘خدشہ ہے کہ غزہ کے ساتھ کچھ بھیانک اور خوفناک کرے گا‘اسے سرائیل کی جوابی کارروائی قرار دیا جائیگا …اسے اسرائیل کے دفاع کا حق سمجھا جائیگا…کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اسرائیل نے ضرورت سے زیادہ اپنے اس حق کا استعمال کیا‘ کوئی یہ نہیں کہے گا کہ جوابی کارروائی کی شدت کچھ زیادہ ہی تھی…کوئی ایسا نہیں کہے گا اور … اور اس لئے نہیں کہے گا کہ …کہ ایک تو ویسے بھی دنیا فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں پر زیادہ کچھ کہتی نہیں ہے اور… اور اب کے بار تو اسے کچھ نہ کہنے کا ‘چپ اور خاموش رہنے کا جواز اور بہانہ بھی موجود ہے… یہ جواز اور بہانہ کہ…کہ شروعات حماس نے کی…اشتعال حماس نے دلایا‘اسرائیل تو خاموش بیٹھا تھا… اور سچ بھی یہی ہے کہ…کہ حماس نے شہد کے چھتے میں ہاتھ ڈالا ہے … اس نے سوئے ہوئے شیر کو جگایا ہے…شیر اب نیند سے جاگ چکا ہے… پوری طرح جاگ چکا ہے…اب بس کھیل شروع ہونے کی دیر ہے…موت کے خونین کھیل کے شروع ہونے کی دیر۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہائیوں کے نقصان اور تباہی کو خوشحالی میں بدل دیا:سنہا

Next Post

کورپشن ، زیروٹالرنس کے دعوے 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کورپشن ، زیروٹالرنس کے دعوے 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.