سرینگر/۶اکتوبر
پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ جمعہ کو ایک 35 سالہ شخص نے عبداللہ پل کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک 35 سالہ شخص جس کی شناخت رمیز راجہ گنائی کے نام سے ہوئی ہے، جو پانپور کا رہائشی ہے،اور اس وقت سرائے بالا سری نگر میں مقیم تھا، نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم ریور پولیس سرینگر کے ساتھ مل کر حرکت میں آئی اور لاش کو نکال لیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔