اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سکیورٹی کور گروپ کی میٹنگ:ڈی جی پی اور آرمی کور کمانڈر کاسیکورٹی منظر نامے کا جائزہ

’جموں کشمیر میں امن کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-26
in اہم ترین
A A
سکیورٹی کور گروپ کی میٹنگ:ڈی جی پی اور آرمی کور کمانڈر کاسیکورٹی منظر نامے کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
فوج کی چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی اور جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کو یہاں بادامی باغ فوجی چھاونی میں ایک سیکورٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔
اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں پیر کے روز بادامی باغ فوجی چھاونی میں جموں وکشمیر کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران انسداد دراندازی گرڈ کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں کور کمانڈر اور پولیس سربراہ کو جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کور کمانڈر اور پولیس چیف نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ دہشت گردوں اورا ن کے سہولیت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان کو مضوط کرنے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایل او سی پر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
کور کمانڈر اور پولیس سربراہ کو ایل او سی پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی وجہ سے ہی دہشت گردوںکے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو بھی فعال کیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
بتادیں کہ یہ میٹنگ گڈول کوکر ناگ میں ہوئی تصادم آرائی کے تناظر میں منعقد ہوئی جس دوران اہم معاملات پر تبادلہ خیالکیا گیا۔
واضح رہے کہ گڈول کوکر ناگ میں سات روز تک جاری رہنے والی جھڑپ میں تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خشک موسم کا طویل سلسلہ ٹوٹ گیا ‘بالائی حصوں میں برفباری’میدانی علاقوں میں بارشیں

Next Post

پونچھ کے کاجی موڑا سڑک حادثے میں ایس پی او کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

پونچھ کے کاجی موڑا سڑک حادثے میں ایس پی او کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.