جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت کو خواتین کے ریزرویشن پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے : کھڑگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی//راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے حکومت سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ڈھانچہ کو کمزور نہیں کیا جانا چاہئے ۔
منگل کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کی پہلی میٹنگ میں بیان دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مجوزہ خواتین ریزرویشن قانون میں کمزور طبقات کی خواتین کو ذہن میں رکھا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں خواتین کی آواز کو دبایا جاتا ہے ۔ حکمران جماعت کے ارکان نے ان کے بیان پر شدید اعتراض کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس کی سخت مخالفت کی اور صدر دروپدی مرمو کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگے کو دوسری پارٹیوں کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ اپوزیشن لیڈر خواتین میں تفریق پیدا کر رہے ہیں۔ وہ خواتین کی توہین نہیں کر سکتے ۔
اس کے بعد ایوان میں شور ہونے لگا اور کانگریس کے کچھ ارکان کرسی کے سامنے آگئے ۔ اس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان میں مریادہ برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور پورے ملک کی خواتین بھی ایوان کی کارروائی دیکھ رہی ہیں۔
خواتین کے ریزرویشن میں دیگر پسماندہ طبقات کی خواتین کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ درج فہرست ذات اور قبائل کی خواتین کو خود بخود ریزرویشن مل جائے گا لیکن او بی سی خواتین کے حقوق ختم ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام قوانین کے فوائد غریب طبقات تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ جمہوریت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کار کردگی سے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کر رہی ہے ۔ ریاستوں کو مالی وسائل نہیں دیے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ اس کے لیے انہوں نے جی ایس ٹی کے حصہ کی مثال دی۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور محترمہ سیتا رمن نے اس کی سخت مخالفت کی اور ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کئی مثالیں دیں۔ اس پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث بھی ہوئی۔ اس پر مسٹر دھنکھڑ نے دونوں فریقوں کو اپنے اپنے بیانات کی حمایت میں مستند دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ملک کی ترقی اور تعمیر میں سماج کے تمام طبقات کی شمولیت ہے اور ہر فرد اس میں حصہ دار بننا چاہتا ہے ۔ حکومت کو تمام کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ۔
ایوان میں قائد حزب اختلاف کے بیان کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی ہاکی ٹیم عالمی نمبر 1 بننے کی کوشش کرے گی

Next Post

ملک کی پارلیمنٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ ایک نئی عمارت کی طرف بڑھ رہی ہے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

ملک کی پارلیمنٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ ایک نئی عمارت کی طرف بڑھ رہی ہے : لوک سبھا اسپیکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.