منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹاڈا مقدموں میں ملوث دہائیوں سے مفرور ۸دہشت گرد گرفتار:ایس آئی اے

’مفرور دہشت گردوں میں سے کچھ سرکاری ملازمت توکچھ تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہو ئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-01
in اہم ترین
A A
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ملی ٹنسی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث۳دہائیوں سے مفرور۸ دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف ضلع ڈوڈہ کے مختلف پولیس تھانوں میں۳دہائیاں قبل ٹی اے ڈی اے مقدمے درج کئے گئے تھے اور ان کے خلاف ٹی اے ڈی اے عدالت جموں میں چارج شیٹ بھی دائر کی گئی تھی۔
ترجمان نے کہا’’یہ مفرور دہشت گرد دہائیوں سے قانون کے شکنجے سے بچ رہے تھے اور مدت تک غائب رہنے کے بعد دوبارہ اپنے آبائی یا دور دراز علاقوں میں معمول کی زندگی گذرانے کیلئے سامنے آگئے ‘‘۔
ان کا بیان میں کہنا تھا’’ان مفرور دہشت گردوں میں سے کچھ سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ کچھ نجی کاروبار میں مصروف ہوئے تو کچھ عدالت میں بھی کام کر رہے ہیں‘‘۔
پولیس بیان کے گرفتار شدگان میں عادل فاروق فریدی ولد عبدالغنی فریدی ساکن ہائوس نمبر۲۳۰شہیدی چوک جموں (جو اس وقت سرکاری ملازم ہے اور جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن جموں میں تعینات ہے )‘محمد اقبال عرف جاوید ولد سکندر خان ساکن استھان محلہ ڈوڈہ، مجاہد حسین عرف نثار احمد ولد عبدالرشید گتھون ساکن استھان محلہ ڈوڈہ، طارق حسین ولد غلام علی مسگر ساکن برشالہ ڈوڈہ، اشتیاق احمد دیو عرف اعجاز سم ولد محمد ایوب دیو ساکن شاہ محلہ ڈوڈہ، اعجاز احمد عرف محمد اقبال ولد عبدالرحمان ساکن داندی بھدرواہ، جمیل احمد عرف جگنو عرف چکہ خان ولد فیض احمد ساکن کرساری بھدرواہ اور اشفاق احمد ولد غلام احمد شیخ ساکن بن ڈوڈہ (جو اس وقت کورٹ کمپلیکس ڈوڈہ میں بطور رائٹر کام کر رہا ہے ، کے بطور کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدگان کو ان کے خلاف جاری کردہ وارنٹ کی پیروی میں ٹی اے ڈی اے‘پی او ٹی اے کی عدالت جموں میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ مفرور دہشت گرد تاوان کے لئے اغوا کرنے اور غلام محمد وانی ساکن ڈوڈہ کو بندوق کی نوک پر دھمکانے میں ملوث تھے اور اس کے علاوہ یہ دہشت گرد محمد صادق اور طارق حسین ساکن ڈوڈہ کو اپنے گھر سے ۲۳ ؍اور ۲۴؍اپریل۱۹۹۳کی رات تاوان کے لئے اغوا کرنے میں ملوث تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں طارق حسین کو ہلاک کیا گیا جبکہ محمد صادق شدید زخمی ہوگئے تھے ۔
ایجنسی کے بیان میں کہا گیا کہ ان دہشت گردوں نے جامع مسجد ڈوڈہ اور دیگر مساجد میں شب قدر کی عبادات کے دوران غلط بیانیہ پیش کرکے لوگوں کو اکسایا، کشمیر کے بے گناہ لوگوں پر مظالم ڈھائے اور انہیں ڈوڈہ میں بندوق کی نوک پر ہڑتال کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسیع تر اہداف کے حصول کے لئے ایس آئی اے نے دہشت گردی سے متعلق کیسوں میں ملوث تمام مفرور دہشت گردوں کو تلاش کرکے انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے نے ٹی ات ڈی اے اور پی او ٹی اے مقدموں میں ملوث کل۷۳۴مفرور دہشت گردوں میں سے اب تک۳۶۹دہشت گردوں کو ویریفائی کرکے ان کی نشاندہی کی ہیں اور ان میں سے۲۱۵جموں جبکہ۱۵۴کشمیر کے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی ہائی کورٹ کی عمر عبداللہ کو پائل کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کی ہدایت

Next Post

۶۲دنوں پر محیط شری امر ناتھ جی یاترا اختتام پذیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل

۶۲دنوں پر محیط شری امر ناتھ جی یاترا اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.