جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سب کچھ واضح ہو رہا ہے …

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

صاحب سب کچھ واضح ہو رہا ہے… آہستہ آہستہ ہی سہی ‘لیکن واضح ہو رہا ہے… چار برسوں سے جو ایک دھندلی سی تصویر تھی… اب وہ تصویر صاف ہو رہی ہے … بالکل صاف ۔مرکز نے آج سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ جمعرات کو جموںکشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں ایک مثبت بیان دے گا … ایسا بیان جس سے بہت ساری باتیں واضح ہو جائیں گی… جیسے یہ واضح ہو جائیگا کہ کیا مستقبل قریب میں جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن ہو ں گے… اس بات کا بھی امکان ہے کہ… کہ اس بات کی بھی وضاحت کی جائیگی کہ… کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ کب بحال ہو جائیگا … کہ مرکز نے سپریم کورٹ کو آج بتایا کہ … کہ جموں کشمیر کا یو ٹی کا درجہ کوئی مستقل چیز نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔یہ سب کچھ ایک دو دن میں سامنے آ ہی جائیگا … واضح ہو ہی جائیگا… لیکن اس کے علاوہ بھی سپریم کورٹ میں ۳۷۰ پر ہو رہی بحث اور… اور اس بحث کے دوران جج صاحبان کے بیچ بیچ میں ریمارکس سے بھی بہت کچھ واضح ہورہا ہے… کیا واضح ہو رہا ہے… ہم وہ نہیں بتائیں گے… لیکن یقینا واضح ہو رہا ہے… جیسے آئینی بنچ کا یہ کہنا کہ …کہ ملک کا آئین سب پر بھاری ہے… جموںکشمیر کے آئین پر بھی … جیسے یہ کہ جموں کشمیر نے مکمل طور پر اپنی خودمختاری بھارت کے سامنے سرنڈر کی تھی… جیسا یہ کہنا کہ … کہ ۳۵؍ اے نے غیر مقامی افراد کے بنیادی حقوق چھین لئے تھے …جیسے یہ کہ قومی سلامتی کے پیش نظر حکومت… مرکزی حکومت ‘کسی بھی ریاست کی تنظم نو کر سکتی ہے… یہ سب باتیں کسی بات کی برف اشارہ کرتی ہیں… واضح اشارہ اور… اور جن لوگوں کو یہ اشارے سمجھ نہیں آرہا ہے… یا جو لوگ یہ اشارے سمجھنا نہیں چاہتے ہیں… جنہیں دیوار پرلکھی تحریر نظر نہیں آ رہی ہے… یہ ان کا مسئلہ ہے‘ ہمارا نہیں … آپ کا نہیں کہ … کہ سپریم کو رٹ کا فیصلہ کب آئے گا یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں … بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… لیکن …صاحب جو بات ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ آنے والے واقعات پہلے ہی اپنا پتہ دیتے ہیں اور… اور آنے والے واقعات سچ میں اپنا پتہ دے رہے ہیں …اور سو فیصد دے رہے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں ۲۰۰ روپے کی کمی کا اعلان

Next Post

جموں نشین ٹکڑے گینگ پھر سرگرم 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموں نشین ٹکڑے گینگ پھر سرگرم 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.