جموں//
سیکورٹی فورسز نے جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بفلیز سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے پونچھ کے بفلیز سیکٹر کے چمرار اور گنگا ٹاپ پر ہفتے کی صبح قریب۶بجے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ چمرارعلاقے میں مشکوک نقل وحمل کو دیکھنے کے بعد تلاشی پارٹیوں نے کچھ گولیاں بھی چلائیں تاہم دوسری جانب ان گولیوں کی کوئی جوابی کارروائی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کو وسیع تر اور سنگین تر کرنے کیلئے مزید سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا ہے ۔تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔