منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نوشہرہ تیز آب حملہ کیس: ملزمان پر جرم ثابت ہوا

عدالت ہفتے کو سزا سنائی جائے گی‘سرکاری وکیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-18
in مقامی خبریں
A A
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
سرینگر کی ایک عدالت میں ایک طالبہ پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے۔اس سلسلے میں سزا ہفتے کو سنائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سرینگر نے بدھ کو نوشہرہ میں ۲۰۱۴میں طالبہ پر تیز آب پھینکنے کے کیس میں ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے۔سرکار ی وکیل کی جانب سے عدالت میں ٹھوس شواہد و ثبوت پیش کرنے کے بعد ملزمان کو قصور وار پایاگیا۔
بتادیں کہ۲۰۱۴کے دسمبر مہینے میں سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں لا کالج کے باہر نوجوان نے طالبہ پر تیز آب پھینکا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے کر دو ملزمان ‘ارشاد احمد وانی عرف سنی اور محمد عمرکی گرفتاری عمل میں لاکر ایس ایس پی حضرت بل کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔
سرکاری وکیل عبدالعزیز تیلی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ۲۰۱۴میں سرینگر کے نوشہرہ لا کالج کے باہر قانون کی طالبہ پر ماروتی کار سے تیز آب پھینکا گیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ منتقل کیا گیا۔
تیلی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف صورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے اس وقت کے ایس پی حضرتبل رائیس احمد کی سربراہی میں خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دی گئی۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ بھی دائر کی گئی اور اس پر کورٹ میں بحث بھی ہوئی۔
سرکاری وکیل کے مطابق کورٹ نے دونوں ملزمان پر۳۲۶؍اے اور ۱۲ بی کے تحت قصوروار قرار دیا۔سرکاری وکیل کے مطابق کورٹ میں ۴۸گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اوراس میں وقت لگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان جو کہ سینٹرل جیل سری نگر میں پچھلے نو برسوں سے مقید ہیں کو آج کورٹ میں پیش کیا گیا جس دوران جج موصوف نے دونوں کو قصور وار قرار دے دیا۔
تیلی نے کہاکہ دونوں کو کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ان کے مطابق سپریم کورٹ اور ملک کی دیگر عدالتوں میں ایسے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ مذکورہ ملزمان کو بھی عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ سزا کے ساتھ ساتھ طالبہ پر علاج ومعالجہ کے دوران لگ بھگ۳۷لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے وہ بھی مجرمین کو ادا کرنا پڑے گا۔
دریں اثنا متاثرہ طالبہ جو اب وکیل کے بطور اپنے فرائض انجام دے رہی ہے نے کہاکہ عدالت سے انہیں انصاف ملا ہے اور’’ میں امید کرتی ہوں کہ دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی دو روزہ لداخ دورے پر لہیہ پہنچے

Next Post

راجوری میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

راجوری میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.