سرینگر//
ایکسائز کمشنر ‘ پنکج کمار شرما کی ہدایت پر اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر، ایگزیکٹیو، کشمیر، تزئین مختار کی نگرانی میں، نوبگ، چاڈورہ، بڈگام کے اینٹ بٹھوںپر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی قیادت میں چھاپے مارے گئے۔
اینٹ بٹھوں میں غیر قانونی شراب کی تیاری کی شکایت کے بعد وسطی کشمیر، اور تین اضلاع کے رینج انسپکٹرز اور دیگر فیلڈ افسران کے ساتھ چھاپے مارے گئے۔
چھاپوں کے دوران ۱۵۰ لیٹر لہن‘۲ لیٹر غیر قانونی شراب اور ۲۰کلو گڑ برآمد ہوا ۔اس سامان کو فوری طور پر تباہ کر دیا گیا اور مزید ریکوری کے لیے علاقے میں عارضی تعمیرات کی چھان بین کی گئی۔
دکانداروں اور بھٹہ مالکان کو خبردار کیا گیا کہ وہ لہن کی تیاری میں استعمال ہونے والے گڑ کی خریداری سے باز رہیں۔