سرینگر///
سرینگر پولیس کی طرف سے چلائی جانے والی ’میری مٹی میرا دیش ‘مہم کے تحت جمعرات کے روز خانیار اور راجباغ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
سرینگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ترنگے کے ساتھ دلچسپی نئی پود کے چہروں پر نمایاں ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خانیار اور راجباغ کے سکولوں کے بچوں کو سرینگر پولیس کی طرف سے چلائی جانے والی میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت منعقدہ تقریبوں میں جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
بتادیں کہ ایس ڈی پی او زکورہ شوکت احمد کی سربراہی میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔