اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں اب تربوز کی فصل اگانے کا رجحان بھی آہستہ آہستہ بڑھنے لگا

امسال پیداوار کم ہے لیکن مارکیٹ میں مانگ اچھی ہے اور ریٹ بھی بہتر ہے :کسان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-05
in مقامی خبریں
A A
وادی میں اب تربوز کی فصل اگانے کا رجحان بھی آہستہ آہستہ بڑھنے لگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
وادی کشمیر میں میوہ باغات کے ساتھ ساتھ جہاں کسان اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف قسموں کی سبزیاں اگا کر اپنی روزی روٹی کے وسائل کو مضبوط کر رہے ہیں وہیں بعض علاقوں میں ایسے پھل اگانے کا بھی رجحان بڑھ رہا ہے جن کیلئے وادی کے لوگ باہری ریاستوں پر ہی منحصر ہیں۔
وسطی ضلع گاندربل میں کسان اپنے کھیتوں میں تربوزے اگا رہے ہیں جن کی یہاں کے مارکیٹ میں مانگ بڑھ رہی ہے ۔
وادی کشمیر میں لوگ گرمیوں کے دوران تربوزے کھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
سال گذشتہ کے ماہ رمضان کے دوران کشمیر میں روزانہ۵کروڑ روپے مالیت کے تربوز کی خرید و فروخت ہوئی تھی اور ملک کی مختلف ریاستوں سے روزانہ ۵۰سے۶۰ٹرک وارد وادی ہوتے تھے ۔
واکورہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان نامی کاشت کار نے یو این آئی کو بتایا کہ سال گذشتہ نقصان نہ ہوا ہوتا تو زیادہ سے زیادہ کسان اپنے کھیت میں تربوز کی فصل اگاتے ۔انہوں نے کہا’’سال گذشتہ نقصان ہوا‘۱۵سے۲۰روپے فی کلو کے حساب سے مال بیچا جبکہ اس پر اس سے زیادہ خرچہ آیا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا امسال پیداوار کم ہے لیکن مارکیٹ میں مانگ اچھی ہے اور ریٹ بھی بہتر ہے ۔
کاشتکار نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اگر کاشت کاروں کو جانکاری و دیگر ضروری مدد فراہم کرے گا تو یہ بھی ایک اچھی صنعت کے طور پر ابھر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا’’ایک کنال اراضی پر اگر تربوزے اگائے جائیں گے تو کم سے کم ایک لاکھ رویے کی کمائی ہوگی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس کیلئے مارچ‘اپریل میں زمین تیار کرکے بیج بوئے جاتے ہیں اور پھر فصل جولائی اگست میں تیار ہوتی ہے جس کے بعد اس زمین پر دوسری فصل لگائی جاسکتی ہے ‘‘۔
عبدالرحمان نے کہا کہ امسال ہمارے علاقے کے کم سے کم ایک ہزار کوئنٹل تربوزے مارکیٹ میں آگئے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ہی یہ تربوزے فروخت ہوئے اور یہاں کے تربوزے زیادہ رس دار اور میٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امسال باہر کی ریاستوں سے زیادہ مقدار میں یہ پھل نہیں آیا یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مانگ زیادہ رہی۔کاشتکار نے متعلقہ محکمے سے اپیل کی کہ وہ کاشتکاروں کو اس کی پیداوار کو بڑھانے کے متعلق بھر پور رہنمائی کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Next Post

بارہ مولہ:پانچ منشیات فروش کورٹ بلوال جیل منتقل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

بارہ مولہ:پانچ منشیات فروش کورٹ بلوال جیل منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.