سرینگر//
وسطی کشمیر کے تلہ سرہ چرار شریف گاوں میں ٹریکٹر الٹنے سے کمسن لڑکے کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
اطلاعات کے مطابق چرار شریف کے تلہ سرہ گاوں میں بدھ کی شام ٹریکٹر الٹنے سے کمسن لڑکا شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ کمسن لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت باسط خورشید بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلہ سرہ چرار شریف کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۳/۵۷کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو کمسن زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایس کے برج کے نزدیک ایک وگنار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو کمسن زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے فوری طور ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
متوفی کی شناخت منجیت سنگھ ولد گردیپ سنگھ ساکن پرانی پونچھ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔