منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے ساتھ تعلقات کیلئے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول ضروری:وزارت خارجہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-04
in اہم ترین
A A
’پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ مسترد‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت سے بات کرنے پر آمادگی ظاہر کرنے کے چند دن بعد وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن ایسے تعلقات کے لیے دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول ہونا چاہیے۔
وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران، باگچی نے کہا’’ہم نے اس معاملے پر پاکستان کے وزیر اعظم کے تبصروں سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔بھارت کا واضح اور مستقل موقف سب کو معلوم ہے کہ ہم پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے دہشت اور دشمنی سے پاک ماحول ضروری ہے‘‘۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منرل سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کی تعمیر کے لیے ہمسایہ ممالک سے بات کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ ہمسایہ سنجیدہ معاملات پر بات کرنے کیلئے سنجیدہ ہو کیونکہ جنگ اب کوئی آپشن نہیں ہے۔
شریف نے مزید کہا کہ دونوں ملک اس وقت تک عام پڑوسی نہیں بن سکتے جب تک کہ سنگین مسائل کو پرامن اور بامعنی بات چیت کے ذریعے حل نہیں کیا جاتا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان۲۰۰۸کے ممبئی حملوں کے بعد سے کوئی ٹھوس مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ خاص طور سے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان دو طرفہ تعلقات اگست ۲۰۱۹کے بعد سے مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا تھا۔
بھارت کے اس فیصلے کے بعد اس وقت کی عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد میں بھارت کے سفیر کو ملک بدر کر دیا اور دو طرفہ تجارت کو روک دیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چرار شریف میںٹریکٹر حادثے میں کمسن لڑا ہلاک

Next Post

عبداللہ اور مفتی خاندان نے آئی ایس آئی کے کہنے پر لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا :چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

عبداللہ اور مفتی خاندان نے آئی ایس آئی کے کہنے پر لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا :چگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.