سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عاشورہ کے موقعہ پر حضرت اِمام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد کیا۔
اَپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کربلا میں حق ، اِنصاف اور مساوات کی اَقدار کو برقرار رکھنے کے لئے حضرت اِمام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں پوری اِنسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے اِس دِن حضرت اِمام حسینؓ کے نظریات کو اَپنائیں اور اَمن ، ترقی اور عوا م کی خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔
دریں اثنا سرینگر کے میئر جنید عظیم متو نے ایک پریس بیان میں شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی قربانی پر روشنی ڈالی ہے۔
اپنے بیان میں میئر نے کہا’’یوم عاشورہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے، یہ دن امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، جو ظلم اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ کربلا کی روح اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمیں ہمیشہ حق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، یہاں تک کہ زبردست مشکلات اور ناانصافی کے باوجود۔‘‘