ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سکھوں کیلئے دو نشستیں مخصوص رکھی جائیں :جی پی سی

’ہم بھی ناسازگار صورتحال کے دوران مصیبتیں جھیلی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-29
in مقامی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیری پنڈتوں اور مغربی پاکستانی مہاجرین (ویسٹ پاکستان ریفوجیز) کو جموں کشمیر کی اسمبلی میں تین سیٹیں مختص رکھنے کے فیصلہ پر یونین ٹریٹری کی سکھ آبادی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کیلئے بھی دو سیٹیں مختص رکھی جائیں۔
سرینگر میں جمعہ کو کشمیر گرودوارا پربندھک کمیٹی(جی پی سی) کے ممبران نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رواں پارلیمنٹ سیشن میں داخل کی گئی بل کو التوا میں رکھا جائے اور اس بل میں سکھوں کے لئے بھی دو سیٹیں مختص رکھی جائے۔
کمیٹی کے صدر‘ بلدیو سنگھ نے بتایا کہ سکھ آبادی نے بھی کشمیر میں ناسازگار صورتحال کے دوران مصیبتیں جھیلی ہیں، لیکن حکومتوں نے ان کو فراموش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیری پنڈت۱۹۹۰ میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے اسی طرح سکھ آبادی کو گاؤں سے شہر منتقل ہونا پڑا لیکن سرکار نے ان کیلئے کوئی مراعات نہیں دی۔
سنگھ نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ کشمیری پنڈتوں اور مہاجرین کو تین سیٹیں دینے کے متعلق جو بل پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے اس میں سکھ آبادی کے لئے دو سیٹیں مختص رکھی جائیں۔
حدبندی کمیشن نے بھی کشمیری پنڈتوں اور مہاجرین کیلئے اسمبلی میں سیٹیں مختص رکھنے کی سفارش کی تھی، تاہم سکھ آبادی کے گزارشات کے باوجود بھی ان کے لیے کوئی سیٹ مختص نہیں رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مرکزی حکومت رواں مانسون سیشن میں جموں کشمیر تنظیم نو قانون۲۰۱۹ میں ترمیمی بل پیش کرے گے۔ اس بل میں دفعہ ۱۴کو ترمیم کرکے ۱۰۷سیٹوں کے بجائے ۱۱۴ درج کیا جائے گا۔بل میں ان تین سیٹوں کو مختص کرنے کے لئے سیکشن۱۵؍اے اور بی شامل کیا جائے گا جن میں ان سیٹوں کی تفصل درج ہوگی۔
کشمیری پنڈتوں کی دو سیٹوں میں ایک خاتون کے لئے مختص ہوگی۔ اس ترمیم سے جموں کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد۹۰سے۹۵تک پہنچی گی کیونکہ اس سے قبل دو سیٹیں خواتین کے لئے مختص رکھی گئی ہے۔ یہ سلسلہ سابق ریاست کے آئین میں موجود تھا جس کو تنظیم نو قانون میں برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی پاکستان مہاجرین نے سنہ ۱۹۴۷میں ہندو پاک کے مابین جنگ کے بعد جموں صوبے میں مہاجرین کے طور آئے تھے اور اسی صوبے میں آباد ہوئے۔ ان کی آبادی پچاس ہزار سے زائد ہے اور ان کو سابق ریاست میں اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں تھا اگرچہ پارلیمنٹ انتخابات میں یہ ووٹ کے اہل تھے۔ تاہم دفعہ ۳۷۰؍اور ۳۵؍اے کی منسوخی کے بعد تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد ان مہاجرین کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق دیئے گئے جبکہ جموں کشمیر کی شہریت بھی ان کو حاصل ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر اور جموں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات

Next Post

عاشورۂ محرم پر لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

عاشورۂ محرم پر لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.