جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل کی چوٹی کی دو ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-27
in کھیل
A A
10 ٹیمیں اور 70 لیگ میچز، 58 دن تک چلے گا آئی پی ایل-15
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

ممبئی// آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں دو سرفہرست ٹیمیں گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان بدھ کے روز ہونے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
گجرات سات میچوں میں چھ جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ حیدرآباد سات میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات کا ہدف یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کے قریب پہنچنا ہوگا۔ دوسری طرف حیدرآباد کا مقصد چھٹی جیت کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچنا رہے گا۔
گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں اور اپنے پورے چار اوور کی گیندبازی بھی کر رہے ہیں۔ ہاردک نے چھ اننگز میں 73.75 کی اوسط سے 295 رنز بنائے ہیں۔ وہ پورے چار اوورز کر رہے ہیں، تو ان کے لئے وکٹ لینے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ میچ وانکھیڑے گراؤنڈ پر ہے، جہاں ہاردک نے ممبئی انڈینس کے لیے کافی میچ کھیلے ہیں۔
حیدرآباد کے نوجوان ہندوستانی گیندبازعمران ملک گجرات کے لوکی فرگوسن کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا جواب تقریباً اسی رفتار سے دیں گے۔ اس معاملے میں تاہم حیدرآباد کا پلڑا تھوڑا بھاری نظر آرہا ہے جس نے اپنے آخری میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کوصرف 68 رنز پرسمیٹ دیا تھا ۔ ٹیم کے چاروں تیز گیند باز زبردست فارم میں ہیں اور سبھی ایک دوسرے سے مختلف گیند بازی کے لیے معروف ہیں۔ نوجوان جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن (پانچ میچوں میں 6 وکٹیں) گیند کو باؤنس کے ساتھ سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ عمران (سات میچوں میں 10 وکٹیں) کی رفتار ہے۔ یارکر کے ماہر ٹی نٹراجن (سات میچوں میں 15 وکٹیں) اور تجربہ کار بھونیشور کمار (سات میچوں میں نو وکٹ) بھی اچھی فارم میں ہیں۔
ٹیم کی کمزور کڑی اسپن باؤلنگ ہے جس میں زخمی واشنگٹن سندر کی جگہ جگدیش سچیت کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسپن کے معاملے میں، گجرات کے پاس تجربہ کار راشد خان ہیں، جنہوں نے موجودہ سیزن میں زیادہ وکٹیں نہیں لیں لیکن رنز روکنے میں کامیاب رہے۔ تیز گیند بازی میں فرگوسن کو محمد شامی (سات میچوں میں 10 وکٹیں) کا شاندار تعاون مل رہا ہے۔ گجرات کی ٹیم کے لیے پاور پلے میں بلے بازی باعث تشویشن ہے۔ شبمن گل نے دو بڑی اننگز کھیلی ہیں لیکن وہ سات میچوں میں صرف 207 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ میتھیو ویڈ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے ریدھیمان ساہا بھی بلے سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ٹیم کے پاس وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی شکل میں متبادل موجود ہے لیکن انہیں موقع دینے کے لئے ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز الزاری جوزف کو پلیئنگ الیون سے باہر ہونا پڑ سکتا ہے۔ ہاردک (چھ میچوں میں 295 رنز) کپتانی کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ٹیم کی بیٹنگ کا بوجھ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ انہیں ڈیوڈ ملر (سات میچوں میں 220 رنز) کا اچھا تعاون ملا ہے لیکن ابھینو منوہر اور راہل تیوتیا کو فنشرز کے طور پر اپنی بیٹنگ میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہوگی۔ حیدرآباد کے لیے ابھیشیک شرما (سات میچوں میں 220 رنز) اور راہل ترپاٹھی (سات میچوں میں 212 رنز) جیسے نوجوان بلے بازوں کی کارکردگی ٹیم کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ کپتان کین ولیمسن، ایڈن مارکرم اور وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن نے بھی بلے بازی سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
راہل ترپاٹھی حیدرآباد کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں 53 کی اوسط اور 175.20 کی اوسط سے 212 رنز بنائے ہیں۔ تیز گیند بازوں کے خلاف وہ اور بھی خطرناک ہو جاتے ہیں اور صرف دو بار آؤٹ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے 181.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے 140 رنز بنائے ہیں۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹی نٹراجن ہر میچ میں وکٹیں لے رہےہیں ۔ ان کے نام سات میچوں میں 15 وکٹیں ہیں۔ ڈیتھ اوورزکے ساتھ، وہ پاور پلے میں بھی موثر ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے 6.83 کے اسٹرائیک ریٹ سے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے فنیشر ڈیوڈ ملر نے اس سیزن میں اپنی پرانی فارم دکھائی ہے۔ انہوں نے سات اننگز میں 73.33 کی اوسط اور 157.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 220 رنز بنائے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے تیزگیندباز لاکی فرگیوسن نے اس سیزن میں زبردست رفتار کا مظاہرہ کیا ہے اور سات میچوں میں 8.32 کی اکانومی سے نو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاور پلے کے دوران وہ اور بھی خطرناک ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے پاور پلے میں ہی نو میں سے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن (کپتان)، ابھیشیک شرما، راہل ترپاٹھی، ایڈن مارکرم، نکولس پوران، عبدالصمد، پریم گرگ، وشنو ونود، گلین فلپس، آر سمرتھ، ششانک سنگھ، واشنگٹن سندر، رومیرو شیفرڈ، مارکو یانسن، جے سچیت۔ ، شریاس گوپال، بھونیشور کمار، شان ایبٹ، کارتک تیاگی، سوربھ تیواری، فضل الحق فاروقی، عمران ملک، ٹی نٹراجن۔
گجرات ٹائٹنز: ہاردک پانڈیا (کپتان)، راشد خان، شبمن گل، محمد شامی، لوکی فرگوسن، ابھینو سدرنگانی، راہل تیوتیا، نور احمد، سائی کشور، وجے شنکر، جینت یادیو، ڈومینک ڈریکس، درشن نالکنڈے، یش دیال، الزاری جوزف ، پردیپ سنگوان، ڈیوڈ ملر، ریدھیمان ساہا، میتھیو ویڈ، ورون آرون، بی سائی سدرشن۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کچھ لوگ مجھ سے حسد کرتے تھے اس لیے مجھے اپنی جلد موٹی کرنی پڑی: روی شاستری

Next Post

آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے : شکھر دھون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے : شکھر دھون

آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے : شکھر دھون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.