جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایک سال سے ٹیسٹ میں فتح سے محروم پاکستانی ٹیم گالے میں سری لنکن چیلنج کیلئے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-16
in کھیل
A A
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی قومی اسکواڈ کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

گالے//پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری فتح ایک سال قبل گالے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حاصل کی تھی اور قومی ٹیم ایک سال بعد اتوار سے اسی میدان پر شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ایک اور فتح کے لیے پرامید ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں واپسی پر بہت پرجوش ہیں اور ہماری تمام تر نظریں گالے ٹیسٹ پر مرکوز ہیں جہاں ہم سری لنکن چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
ڈان کے مطابق بابر اعظم اس وقت دنیا کے وہ واحد بلے باز ہیں جو کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سرفہرست تین بلے بازوں میں شامل ہیں، قومی ٹیم کے کپتان ٹیسٹ میں تیسرے، ون ڈے کرکٹ میں پہلے اور ٹی20 میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور فارم پر سوالیہ نشان برقرار ہے جہاں انہوں نے گزشتہ چھ میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2022 کے آغاز سے اب تک قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں واحد فتح گزشتہ سال گال ٹیسٹ میں حاصل کی تھی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم ایک ایک کر کے قدم بڑھا رہے ہیں لیکن ہمیں ہر فارمیٹ میں مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہو گی، گال ٹیسٹ کے آغاز سے قبل مثبت چیز یہ ہے کہ اس اسکواڈ میں شامل 13 کھلاڑی 12 ماہ بعد بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ کے قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن 25-2023 میں اپنی مہم کا آغاز بھی کرے گی اور قومی ٹیم کے کپتان نئی مہم کے آغاز پر شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی پر خوش ہیں۔فاسٹ باؤلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 99 وکٹیں لے رکھی ہیں اور مزید وکٹ لے کر وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن جائیں گے۔
وہ ایک سال سے یہ سنگ میل عبور کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ گزشتہ سال بھی گال ٹیسٹ سے قبل وہ اسی گراؤنڈ پر انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
بابر نے کہا کہ شاہین کی وکٹیں لینے کی صلاحیت کے ساتھ ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ وہ پوری ٹیم کا مورال بلند رکھتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ شاہین نے ٹیسٹ کرکٹ کی کمی محسوس کی ہے اور ان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بھوک ہے۔
قومی ٹیم کو دورے کے دوران ایک فائدہ یہ بھی حاصل ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر اس سے قبل سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں اور سیریز میں فتح کے لیے وہ یقیناً قومی ٹیم کو اہم معلومات فراہم کریں گے۔
پاکستان کے کپتان نے کہا کہ دیگر میزبان ممالک کی طرح سری لنکا بھی اپنی قوت یعنی اسپن باؤلنگ کے ساتھ میدان میں اترے گا، ہمیں ان کے سابق کوچ سے اس حوالے سے مفید معلومات ملی ہیں اور ہم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تمام ہوم میچز جیتنا ہے اور کچھ میچز دیگر ممالک کی سرزمین پر جیتنا ہے تاکہ ہم ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ہوم سیریز کے ساتھ آغاز کرنا خوش آئند ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمارا سامنا کن ٹیموں سے ہے، اگر ہم گزشتہ سال پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ نہ ہارتے تو باآسانی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکتے تھے۔کرونارتنے کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مکمل تیار ہیں۔
سری لنکا کم و بیش وہی ٹیم میدان میں اتارے گا جس نے رواں سال اپریل میں آئرلینڈ کو سیریز میں 0-2 سے شکست تھی اور ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسیتھا فرنینڈو کی جگہ کاسپن رجیتھا کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان نے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے اوورز کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوپنرز کو پاکستانی فاسٹ باؤلر کے اوورز کو سنبھل کر کھیلنا ہو گا جبکہ پرانی گیند پر بھی ہمیں خبردار رہنا ہو گا کیونکہ وہ ریورس سوئنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے،گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے: بابر اعظم

Next Post

اشون کا کرشمہ، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی جیت درج کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
ایشون آل ٹائم گریٹ بائولر نہیںراشد لطیف نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

اشون کا کرشمہ، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی جیت درج کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.