ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شکیب کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جگہ ملی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-26
in کھیل
A A
شکیب، نجم الحسن سے بند کیمرے میں ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ جانے کو تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

کولمبو// بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن جو ذاتی وجوہات کی بناء پر جنوبی افریقہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے، کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شکیب سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہیں 15 مئی کو چٹاگانگ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کیپڈ فاسٹ بولر رضا الرحمان راجہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے۔شکیب نے آخری بار پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
دوسری جانب شادمان اسلام اور ابو جاید کو ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ جبکہ تسکین احمد ابھی تک کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ شریف الاسلام کو بھی ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
کھلاڑیوں کا زخمی ہونا بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے باعث تشویش ہے۔ مشفق الرحیم اور مہدی حسن دونوں ڈھاکا پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ تاہم چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ چوٹیں اتنی سنگین نہیں ہیں۔ عابدین نے کہا، "(مشفق اور مہدی کی انجری) کوئی سنجیدہ بات نہیں، وہ ٹیسٹ ٹیم میں ہوں گے، شادمان ایک پریکٹس میچ (سری لنکا کے خلاف) کھیلیں گے، راجہ ایک بار ٹیسٹ ٹیم میں تھے، اس لیے وہ واپس آئے اگر شریف مکمل طور پر فٹ رہتے ہیں تو وہ نئی گیند خالد احمد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، جو جنوبی افریقہ کے خلاف متاثر کن نظر آتے تھے۔
سری لنکا کی ٹیم کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 8 مئی کو پہنچنا ہے جو کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ جبکہ میزبان ٹیم بھی سیریز کی تیاری کے لیے اسی روز چٹاگانگ پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں پہلے 10 اور 11 مئی کو بی کے ایس پی میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گی۔ دوسرا ٹیسٹ 23 مئی سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ: مومن الحق (کپتان)، تمیم اقبال، محمود الحسن ، نظم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمار داس، یاسر علی، مہدی حسن، تیج الاسلام، عبادت حسین، نور الحسن، رضا رحمان راجہ، شاہد الاسلام، شوفیر اسلام (فٹنس کے تحت)۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وہ پُر فریب نعرے

Next Post

ہمارا کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز نہیں کھیل پارہا ہے: روہت شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

ہمارا کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز نہیں کھیل پارہا ہے: روہت شرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.