سرینگر//
اطلاعات و نشریا ت کے مر کزی وزیر‘انو را گ ٹھا کر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وزارت ہند چین سر حد پر واقع دو ر دراز دیہات میں مفت دور درشن ڈی ٹی ایچ کنکشنز کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ان دور دراز دیہات کے رہا ئشیوں کو بہت جلد بہتر موبائیل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور حکو مت ان علاقوں کو بہتر اور ہمہ جہت روابط فراہم کر نے کی وعدہ بند ہے۔
ان باتوں کا اظہا ر وزیر نے لیہہ سے ۲۱۱کلومیٹر دور لداخ کے کر زوک گاؤں میں مقامی با شندوں کے ساتھ با ت چیت کے دوران کیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ملک کے دور دراز سر حدی دیہات کے عوام تک دور درشن کے ’’ڈش فری‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ رسائی کی غرض سے حکومت نے سرحدی علاقوں کے دیہات میں ڑیڑ ھ لاکھ مفت ڈش فراہم کر نے کی تجو یز رکھی ہے۔
اس با ت پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت سر حدی دیہات کی ترقی کی وعدہ بند ہے ‘ٹھا کر نے مقامی دیہاتیوں کو یقین دہانی کرا ئی کہ بہتر ڈیجیٹل روابط ،سڑک روابط،سیاحتی ڈھا نچے میں فروغ ،کھیل کود کے ڈھا نچے میں بڑھا وااور جل جیون مشن کی عمل آوری میں بہتری کو تر جیحی بنیا دوں پر یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت کے متحرک گاؤں پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مر کزی وزیر نے لیہہ،لداخ کا تین روزہ جامع دورہ کیا جس دوران انہوں نے کر زوک گا ؤں میں بھی قیام کیا جہاں پر انہوں نے یوٹی اور ضلع انتظامیہ کے حکام کے ساتھ میٹنگ کر کے مر کزی حکو مت کی سکیموں پر پیشرفت اور کر زوک گا ؤں میں کھیل کو د سے متعلق ساز و سامان کی تقسیم کا جا ئزہ لیا۔اس دوران انہوں نے کر زوک پلاٹو ن میں آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی ،جو کہ ہند چین سر حد پر سطح ِ سمندر سے۱۵۰۰۰فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
حکومت کے مختلف تر قیاتی پرو جیکٹوں اور سکیموں کا جا ئزہ لینے اور ہند چین سر حد پر واقع اس دور دراز گاؤں کے لوگوں کو در پیش مسائل و مشکلات سے متعلق دست بدست جا نکا ری حاصل کر نے کی غرض سے وزیر نے مقامی باشندوں اور انتظامی افسران کے ساتھ تبا دْلہ ٔ خیال کیا۔
مقامی لوگوں اور افسران کی ایک ٹیم کے ہمرا ہ وزیر نے کھرناک اور سمد کے علاوہ دیگر دیہات کے با شندوں کے ساتھ بھی با ت چیت کی اور ان کے خدشات و خواہشات کو سنا۔کھرناک کے مقام پر انہوں نے دھڑ کھر ناک کو ہائی وے کے ساتھ ملا نے والی پی ایم جی ایس وائی سڑ ک کا افتتاح کیا۔
وزیر نے شمسی بجلی ،پینے کے پانی‘۳۲گھرانوں کیلئے مکانیت ،سائیکلنگ ٹریک ،مصنوعی جھیل اور سیاحتی سبسڈی کے علاوہ بارڈر سکیورٹی ،سڑ کوں کی تعمیر و تجدید،موبائل ٹاور ،وائلڈ لائف سے متعلق معاملات ،متحرک گاؤں پروگرام میں شمولیت اور خانہ بدوشوں کو ایک ہی علاقہ میں بسانے سے متعلق مسائل پر گفت و شنید کی۔
مقامی لوگوں کے ساتھ اپنی ایک گفت و شنید کے دوران وزیر نے کہا کہ یوٹی بننے کے بعد لداخ میں کافی تعمیر و تر قی ہو ئی ہے جیسے کہ برا ہ راست فنڈنگ ،۲۴گھنٹے بجلی ‘۲۱ہزارکروڑ روپے لاگت کا سولر پلانٹ اور الٹرا میگا سولر پلانٹ کی تنصیب ،روز گار کے مواقع میں اضافہ اور لیہ میں۳۷۵موبائل ٹاورس کی فراہمی وغیرہ۔
علاوہ ازیں ،وزیر نے کہاکہ چھنگ تھانگ کے دور دراز علاقہ میں فی کنبے کو جل جیون مشن (جے جے ایم ) کے تحت پانی کی سپلائی فراہم کی گئی ہے۔