سرینگر/
حکام نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ میں ایک ۱۱ سالہ نوجوان مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
ایک اہلکار کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک نوجوان جس کی شناخت عنایت یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار کے طور پر ہوئی ہے، گوہر پورہ، چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے تالاب کے قریب جا رہا تھا کہ سونمرگ کے نزدیک حادثاتی طور پر مچھلی کے تالاب میں گر گیا۔
اہلکار نے مزید بتایا، نوجوان کو فوری طور پر پی ایچ سی سونمرگ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ۱۰دنوں میں ایک ہی مقام پر یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔