سرینگر///
جموںکشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں پیر کی شام کو گیس سلنڈر دھماکے میں دوشیزہ بری طرح جھلس گئی اور بعد ازاں اس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے شاٹھ پورہ ہائی ہامہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں۲۴سالہ دوشیزہ زینت طارق دختر طاریق احمد خان شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے دوشیزہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔