سرینگر//
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہفتہ کو یکم جولائی سے ۱۲ویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔
اس سلسلے میں حکم نامہ ہفتہ کو ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ حکم دیا جاتا ہے کہ کشمیر ڈویڑن میں ہائر سیکنڈری سطح تک کام کرنے والے تمام سرکاری تعلیمی ادارے اور نجی تسلیم شدہ اسکول یکم جولائی ۲۰۲۳ سے ۱۰جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے۔‘‘
گرمائی تعطیلات وادی میں غیر معمولی گرمی کے پیش نظر کی گئی ہیں ۔ہفتہ کو سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۸ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ جمعہ کو پارہ۳۵ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔