سرینگر//
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں ایک شخص دریائے جہلم میں غرقآب ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی شہری بشیر احمد ساکن بازی پورہ اجس جمعرات کے روز دریائے جہلم میں ڈوب گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے گر چہ مذکورہ شہری کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی۔