سرینگر//
جموں کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے کیگام کنڈی علاقے میں کرنٹ لگنے سے۱۷سالہ دوشیزہ کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کیگام کنڈی گاوں میں جمعرات کے روز ایک دوشیزہ کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہو ئی۔
معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت محبوبہ جان دختر غلام احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔