سرینگر//
راجدھانی سرینگر کے بمنہ علاقے میں اتوار کے روز فلڈ چینل میں غرقہ آب ہوئے کمسن لڑکے کی لاش بدھ کے روز برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روزہمدانیہ کالونی بمنہ میں ایک کمسن لڑکا فلڈ چینل میں غرقہ آب ہوا ، بسیار تلاش کے باوجود بھی لاش کو باز یاب نہ کیا جاسکا۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج اور ایس ڈی آر ایف کی خصوصی ٹیموں نے بدھ کے روز کمسن لڑکے کی لاش باز یاب کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح ہوکر سر علاقے میں لڑکے کی لاش باز یاب کرنے کے بعد قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔