سرینگر//
شمالی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر فوج اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں۵غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔
اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس حوالے سے بتایاپانچ غیر ملکی ملی ٹینٹ اس تصادم آرائی میں مارے گئے ہیں جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تصادم آرائی میں پانچ غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ کے ساتھ ہی دوران شب ہی مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد محاصرے کو مزید سخت کرنے کیلئے اضافی نفری کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔
فوج فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا بھی استعمال کر رہی ہے۔
اس سے پہلے پولیس ذرائع نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹیوں نے جمعرات کی شام کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جمہ گنڈ علاقے میں ایک آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ دوران شب ہی ملی ٹینٹوںاور فوجیوں کے درمیان تصادم شروع ہواجو کافی وقت تک جاری رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا اس کارروائی میں بعد میںجمعہ کے صبح۵ملی ٹینٹوں کی لاشوں کو پولیس نے برآمد کیا ہے۔ اس کارروائی میں اسلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ہے ۔