جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل او سی پرسیز فائر کے باوجودملی ٹنٹوں کو دھکیلنے کی کوششیں جاری:فوج

’ مسلسل انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سرحدوں پر ممکنہ دراندازی کا امکان ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-17
in اہم ترین
A A
ایل او سی پرسیز فائر کے باوجودملی ٹنٹوں کو دھکیلنے کی کوششیں جاری:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ کیرن سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل گریش کالیا نے کہاکہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل گریش کالیا نے کہاکہ ہندوپاک افواج کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پانے کے باوجودبھی اس پار سے ملی ٹینٹوں کو ادھر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلسل انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سرحدوں پر ممکنہ دراندازی کا امکان ہے ۔
فوج کے سینئر آفیسر نے کہاکہ۱۵جون کو جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ جمہ گنڈ کیرن سیکٹر میں ممکنہ دراندازی کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی کیرن سیکٹر میں متعدد مقامات پر سیکورٹی فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
فوجی کمانڈر نے بتایا کہ۱۵؍اور۱۶جون کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا چنانچہ سلامتی عملے نے جنگجووں کو للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
میجر جنرل کالیا کے مطابق رات بھر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور جمعے کی صبح تصادم کی جگہ پانچ عدم شناخت ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے پانچ رائفلیں، پندرہ میگزین اور دوسرا قابل اعتراض مواد اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ تربیت یافتہ تھے اور ان کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نہ صرف پانچ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی بلکہ تصادم کے دوران فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ

Next Post

کپوارہ میں ایل او سی پر جھڑپ میں ۵غیر ملکی جنگجو ہلاک:کمار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کپوارہ میں ایل او سی پر جھڑپ میں ۵غیر ملکی جنگجو ہلاک:کمار

کپوارہ میں ایل او سی پر جھڑپ میں ۵غیر ملکی جنگجو ہلاک:کمار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.