جموں//
جموںکشمیر پولیس نے صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ رینج میں نارکو ٹیرر کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ، منشیات اور نقدی رقم ضبط کرکے۸؍افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں مکیش سنگھ نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری اور پونچھ رینج میں نارکو ٹیرر کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔
سنگھ نے ٹویٹ میں کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے۴۷ء۴۴کلو ہیرائن، ایک اے کے۴۷رائفل‘۲پستول‘۸گرینیڈ اور۲ء۱۳لاکھ رویے نقد بر آمد کئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران۸ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سال رواں میں راجوری کے ڈھانگری اور بھمبر گلی میں ہوئے حملوں کے بعد علاقے میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔