سرینگر//
پولیس نے منگل کے روز بارہمولہ میں ملک دشمن سرگرمیوں میں مبینہ طور ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت مقدمہ درج کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات ملنے کے بعد محمد اشرف میر ساکن ووسن پٹن، محمد یاسین بٹ ساکن تاپر پٹن اور واصد اشرف صوفی ساکن وتر گام واگورہ کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں اودھم پور ضلع جیل، سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں اور کٹھوعہ ضلع جیل میں بند کیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ تین افراد کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدمے درج ہونے کے با وجود بھی وہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے سے باز نہیں آئے ۔