اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فرضی جھڑپ: پولیس اہلکار کی ضمانتی درخواست مسترد

’طبی بنیادوں پر دائر عرضی نظام انصاف کو ہلا دیتی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-04
in اہم ترین
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی پرنسپل سیشن جج کی عدالت نے۲۰۰۶میں ہونے والے ایک فرضی تصادم میں ملوث فاروق احمد گڈو نامی ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
ملزم ۲۰۰۶میں گرفتاری کے وقت جموںکشمیر پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے تعینات تھا۔
فاروق گڈو نے رنبیر پینل کی دفعہ۳۰۲(قتل)‘۳۶۴(اغوا)‘۱۲۰بی (مجرمانہ سازش) اور۲۰۱(ثبوت غائب کرنے ) کے تحت۲۰۰۶میں پولیس اسٹیشن سنبل بانڈی پورہ میں درج ایف آئی آر میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پیش کی تھی۔
اے ایس آئی فاروق احمد گڈو کے علاوہ اس کیس کے دیگر ملزمان میں سابق سینئر ایس ایس پی ایچ آر پریہار، ان کے نائب بہادر رام اور پولیس ڈرائیور فاروق احمد پڈرو شامل ہیں۔
ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پرنسپل سیشن جج بانڈی پورہ امیت شرما نے کہا’’مقدمے کے اس مرحلے پر طبی بنیادوں یا دیگر بنیادوں پر ضمانت کی کوئی بھی رعایت یقینی طور پر موجودہ فوجداری نظام انصاف میں عام آدمی کی ریڑھ کی ہڈی کو ہلا کر رکھ سکتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’لہذا ملزم کی طبی بنیادوں پر پیش کی جانے والی ضمانت کی عرضی کو مسترد کیا جاتا ہے‘‘۔
قبل ازیں ملزم نے ضمانت کی درخواست پیش کرکے ہائی کورٹ کی طرف رجوع کیا تھا جس نے درخواست گزار کو ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا اور ساتھ ہی ٹرائل کورٹ کو بھی ہدایت دی تھی کہ وہ درخواست کا اپنے میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے ۔
عرضی گذار کے وکیل نے بانڈی پورہ عدالت میں عرضی پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ طبی بنیادوں پر عارضی ضمانت کی درخواست خالصتاً اس بنیاد پر کر رہا ہے کہ ملزم تین ایف آئی آر نمبر۲۰۰۶/۵۲(پولیس اسٹیشن سنبل)‘ ۲۰۰۷/۴(پولیس اسٹیشن جڈی بل سری نگر) اور۲۰۰۷/۶(پولیس اسٹیشن بٹاملو سرینگر) میں ملوث ہے ۔ اور وہ ہائی بلڈ پریشر، عام کمزوری اور دائمی جلد کی سوزش میں مبتلا ہے ۔
وکیل نے کہا کہ پرنسپل سیشن جموں کی عدالت پہلے ہی دو دیگر ایف آئی آر میں ملزم کی ضمانت منظور کر چکی ہے اور اسے موجودہ ایف آئی آر کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’’لہٰذا پرنسپل سیشن جموں کی عدالت نے مختصر مدت کے لیے جو ضمانت منظور کی تھی وہ موجودہ ایف آئی آر میں حراست میں ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی گئی‘‘۔
پبلک پراسکیوٹر عبدالمجید نے اس بنیاد پر ضمانت دینے کی مخالفت کی کہ فائل میں موجود میڈیکل ریکارڈ ۲۰۲۱کا ہے اور کسی بھی دوسرے ذریعے سے کوئی تازہ ریکارڈ موجود نہیں ہے جس سے یہ لگ سکے کہ ملزم کو کوئی سنگین بیماری لاحق ہے جس کے لیے اس کو خصوصی علاج کی ضرورت ہے ۔انہوں نے دلیل دی کہ کیس کے ریکارڈ سے کوئی طبی ضرورت ظاہر نہیں ہوئی ہے لہذا اس بنیاد پر درخواست خارج ہونے کی ہی مستحق ہے ۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ایک شریک ملزم فاروق احمد پڈرو نے بھی عدالت کی طرف رجوع کیا جسے مسترد کر دیا گیا۔
کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ ایف آئی آر میں شامل تمام ملزمان پولیس افسران اور اہلکار ہیں اور پولیس کی وردی کی آڑ میں اس طرح کا جعلی انکائونٹر انجام دیا گیا جس سے عام آدمی کا اعتماد متزلزل ہوا۔عدالت نے کہا کہ اس انکائونٹر میں مارا جانے والا سری نگر میں ریڑھی لگا کر کام کرتا تھا اور وہ دراصل ملزم کے گاؤں کا رہنے والا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری :چٹانیں کھسکنے سے مکانوں کو نقصان، دو افراد زخمی

Next Post

فورسز دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے الرٹ:یادو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے فورسز چوکس:آئی جی بی ایس ایف

فورسز دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے الرٹ:یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.