جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر بھارت کا حصہ‘ پاکستان کو اس پر بات کرنے کا حق نہیں :ریڈی

’ہمسایہ ملک بحران سے لڑ رہا ہے اور اسے اپنی حالت زار پر توجہ دینی چاہیے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in اہم ترین
A A
پاکستان کو کشمیر پر بات کرنے کا حق نہیں ‘اپنے مسائل پر توجہ دے:ریڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی نے منگل کو یہاں کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، اور پاکستان کو اس پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اسے اپنے لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں جی۲۰ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ پاکستان ایک بحران سے لڑ رہا ہے اور اسے اپنی حالت زار پر توجہ دینی چاہیے۔
ریڈی نے کہا’’ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے لوگوں کے فائدے کیلئے کرتے ہیں۔ پاکستان کون ہے جو کچھ کہے۔ اس کا کیا حق ہے؟ جموںکشمیر آزادی کے بعد سے ہندوستان کا حصہ رہا ہے۔ یہ ہماری سرزمین ہے، یہ ہمارے لوگ ہیں اور اس کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ پاکستان کون ہے جو کچھ کہے۔‘‘
مرکزی وزیر نے کہا’’پاکستان اپنی طرف توجہ دے اور اپنے عوام کی بہتری کے لیے کچھ کرے۔ انہیں روزگار‘ خوراک مہیا کرو… تم ہمارے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو؟ تمہارا کوئی حق نہیں ہے۔ پاکستان ایک بحران سے لڑ رہا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، انہیں چاول یا گیس نہیں ملتی، اس لیے اسے وہاں توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘‘انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز ان کیلئے سب کچھ کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔
ریڈی کا مزید کہنا تھا’’پاکستان کی باتوں کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان ختم ہو گیا۔ ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں جموں کشمیر کے لوگوں کے بارے میں سوچنا ہوگا‘‘۔
سیاحت پر مرکز کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ریڈی نے کہا کہ ہندوستان جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسی مشہور سیاحتی ریاستوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے سیاحتی سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں ہندوستان کو عالمی سطح پر نمبر ایک منزل کے طور پر پیش کرنا ہے۔ نجی سرمایہ کاری ضروری ہے اور اس کے بغیر اتنی بڑی آبادی اور لاکھوں مقامات پر مشتمل ہندوستان جیسا بڑا ملک سیاحت کو نہیں بڑھا سکتا‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت چاہتی ہے کہ دنیا بھر سے لوگ آئیں اور سیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کریں تاکہ انہیں عالمی معیار کا بنایا جا سکے۔
یہاں جاری جی ٹونٹی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں۵۶ شہروں میں۲۵۰ میٹنگیں ہوں گی۔
مرکزی وزیر کاکہنا تھا’’اس اجلاس کو سرینگر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ایک تاریخی شہر ہے۔ تاہم کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑیں کیونکہ اتنے سالوں بعد یہاں ایسا واقعہ رونما ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر نے بہت سے واقعات دیکھے ہیں، جموں و کشمیر میں مختلف مسائل تھے، لیکن اب یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے‘‘۔
ریڈی نے کہا’’لوگ جموں کشمیرمیں ترقی چاہتے ہیں، وہ بنیادی ڈھانچہ چاہتے ہیں، باقی ہندوستان کے برابر روزگار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے عام لوگ یہی امید اور توقع رکھتے ہیں۔ اسی لیے ہم پی ایم مودی کے وڑن کے تحت جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں‘‘ ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں سیاحت کی شراکت کو دوگنا کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
ریڈی نے کہا’’گزشتہ سال، سیاحت نے جموں کشمیر کی جی ڈی پی میں سات فیصد حصہ ڈالا۔ اس سال اسے پندرہ فیصد تک کیسے لے جایا جائے اور روزگار کے مواقع کیسے بڑھائے جائیں، اس میٹنگ میں اس پر بات ہوگی۔جی ٹونٹی اجلاس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا‘‘۔
مرکزی وزیر نے میٹنگ میں تعاون کرنے پر جموں و کشمیر کے عوام اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں سرینگر نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے نمبر ایک مقام بن جائے گا اور ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مل کر اس کیلئے کام کریں گے۔
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے اس تبصرہ پر کہ بی جے پی نے جی ٹونٹی اجلاس کو ہائی جیک کر لیا ہے، ریڈی نے کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن نہیں چاہتیں۔
ریڈی نے کہا’’آج آزادی کے بعد پہلی بار ترقیاتی کام تیز رفتاری سے ہو رہے ہیں۔ اس لیے میں اپوزیشن جماعتوں سے حمایت کی اپیل کرتا ہوں، اور اگر آپ حمایت نہیں کر سکتے تو خاموشی سے گھر بیٹھیں اور رکاوٹ نہ بنیں۔‘‘
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ کوئی بھی جموں و کشمیر کو باقی ہندوستان سے الگ نہیں کر سکتا، اور اپوزیشن جماعتوں پر یو ٹی کے لوگوں کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا’’ہم مل کر جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ آپ کو جموں و کشمیر یا اس کے لوگوں کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔ وہ (اپوزیشن پارٹیاں) یہاں امن و امان کا مسئلہ، دہشت گردی کے مسائل، ہرتال، اے کے۴۷؍اور آر ڈی ایکس میں ملوث لوگ چاہتے ہیں۔ وہ امن نہیں چاہتے‘‘۔
ریڈی نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح امن ہے اور وہ دہشت گردی کے معاملے پر صفر برداشت کے ساتھ کام کرے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج :ر سنگھ

Next Post

’کشمیر میں امن اور ترقی ہے‘؛’اب ہڑتالیں ہو تی ہیں اور نہ اسکول بند‘علیحدگی پسند سرگرمیاں بھی ختم‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
جی ۰۲:جموں کشمیر نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے‘ ترقی اور امن کے لامحدود امکانات کھل گئے ہیں:سنہا

’کشمیر میں امن اور ترقی ہے‘؛’اب ہڑتالیں ہو تی ہیں اور نہ اسکول بند‘علیحدگی پسند سرگرمیاں بھی ختم‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.