ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی ۲۰ ؍اجلاس: شہری آگے آئیں اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بنیں :سنہا

’یہ یوٹی کی ثقافت ، وراثت ، سیاحت اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے کا تاریخی موقعہ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-22
in اہم ترین
A A
جی ۲۰ ؍اجلاس: شہری آگے آئیں اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بنیں :سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ریڈیو ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ میں جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوںپر جی۲۰؍ایونٹ کے کامیاب اِنعقاد میں ان کی فعال سپورٹ اور تعاون کے لئے زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’۲۲ مئی سے شروع ہونے والا جی۲۰ کا تیسرا ٹوراِزم ورکنگ گروپ اِجلاس جموںوکشمیر یوٹی کے ۱۳ ملین شہریوں کیلئے ثقافت ، ورثے ، سیاحت اور مہمان نوازای کا ایک تاریخی موقعہ ہے ۔ تمام شہریوں کو آگے آنا چاہئے اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بننا چاہئے۔‘‘
سنہا نے کہا کہ جی۲۰ممبران عالمی جی ڈی پی کا تقریباً ۸۵فیصد، عالمی تجارت کا ۷۵فیصد اور دنیا کی ۶۰فیصد سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کا اِجتماع عالمی سطح پر واسودھیوا کٹم بکم کے مشترکہ نظریۂ کو زبردست فروغ دے گا اور جموں کشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو تیز کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس امرت کال میں ایک نیااتما نربھر جموںوکشمیر کی تعمیر کا ہمارا عزم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جی۲۰؍اجلاس ایک تاریخی موقعہ جموںو کشمیر پود کو متاثر کرے گا اورجموں وکشمیر کے مستقبل کی تعمیر کیلئے معاشرے میں نیا جوش اور نیا اعتماد پیدا کرے گا۔
سنہانے ترقی میں حکومت اورعوامی شراکت داری کی متاثر کن مثال کا اشتراک کرتے ہوئے ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ ، رہائشیوں اور پونے میں مقیم سول سوسائٹی گروپ کو وولر جھیل کے کنارے واقع اراگام وِلیج کو تبدیل کرنے کے لئے ان کے منفرد اقدام کے لئے سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مقامی کمیونٹی کی فعال شرکت سے ارا گام کو جلد ہی ملک کے سب سے بڑے بُک وِلیج میں تبدیل کیا جائے گا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ۶مختلف زبانوں میں کتابوں ، پرانے مسودات اور مصوری بھی لائبریریوں میں دستیاب ہوں گی جو سیاحوں کو جموں وکشمیر کی قدیم تاریخ اور لوک ثقافت سے متعارف کرائیں گی۔
سنہانے اَننت ناگ کے ساگام وِلیج کے کسانوں کو ’’مشکہ بُدجی ‘‘کی وراثتی فصل کو احیاء کرنے کیلئے مبارک باد پیش کی جو اِس کی خوشبو کے لئے مشہور ہے ۔اُنہوں نے کہا ساگام ’’مشکہ بُدجی‘‘ فارمرز پروڈیو سر کمپنی کی کاوشیں جموںوکشمیر کی سب سے پسندیدہ اور قیمتی مصنوعات میں سے فارمنگ کو ایک نیا تقویت فراہم کریں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نیلم رانی اور گوہر جبینہ ، کٹھوعہ اور اننت ناگ کی خواتین کاروباریوں اور اودھمپور کے نوجوان کاروباری روہت سالاریہ کی کامیاب داستانوں کو شیئر کیا۔
سنہا نے کہا کہ اننت ناگ کی گوہر جبینہ نے ’’ گرین پوش نرسری یونٹ ‘‘ قائم کیا ہے جو صوبہ کشمیر کی پہلی کیوی نرسری ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس غیر دریافت شدہ شعبے میں ان کی کامیابیاں مقامی لوگوں اور اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کو متاثر کر رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ کٹھوعہ کی نیلم رانی کے کاروباری جوش نے نہ صرف مقامی خواتین کو بااِختیار بنایا ہے بلکہ بسوہلی پشمینہ شالوں کی مارکیٹ تک رَسائی کو بھی وسیع کیا ہے۔
سنہانے کہا کہ اودھمپور کے روہت سلاریہ جیسے نوجوان کاروباری اَپنی کوششوں سے دوسرے نوجوانوں کو روزگار دینے والے بننے اور نوجوان کاروباریوں کے لئے مزید جگہ پیدا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔روہت سلاریہ نے پی ایم کی فار فلائزیشن آف مائیکر و فوڈ پروسسنگ اَنٹر پرائزز سکیم کے تحت فوڈ پروسسنگ یونٹ قائم کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے اُبھرتے ہوئے فن کاروں کو تربیت دینے اور بسوہلی مصوری کی وراثت کو فروغ دینے کے لئے معروف مصور سوہن سنگھ بلواریہ کی تعریف کی۔
سنہانے کولگام کے ڈاکٹر رِضوان رومی اور پلوامہ کے احسان قدوسی کے باغبانی شعبے میں نوجوان کاروباریوں کو بیداری ، ہنر مندی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک اِدارہ جاتی طریقہ کار تیار کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی شیئر کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی صائمہ مشتاق اور جموں کی سنچائیتا پردھان کی جانب سے دیہی جموں وکشمیر کے مشہور لوک فنون اور دستکاری کو فروغ دینے کے لئے حاصل کردہ قیمتی معلومات کا خصوصی ذِکر کیا ۔ ڈوڈہ کی حمیرا بلوان سانبہ کے ردھم گپتا اور جموں کی اپورو ا مشرا نے بچیوں کو بااِختیار بنانے پر لکھا تھا۔اننت ناگ کے مشتاق احمد شیخ اور جموں کے ڈاکٹر کمار سوربھ نے پانی کے تحفظ اور جھیلوں کی بحالی میں نوجوانوں کو فعال حصہ لینے کا مشور ہ دیا۔
سنہا نے متعلقہ محکموں اور اَفسران کو شہریوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحت پرآج سے شروع ہونے والی جی ٹونٹی اجلاس کی میزبانی کیلئے سرینگرتیار

Next Post

او آئی سی کے کچھ ممبران کے علاوہ امریکہ ‘بر طانیہ جیسے اہم ملک بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں :چیف کاڈنیٹر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
او آئی سی کے کچھ ممبران کے علاوہ امریکہ ‘بر طانیہ جیسے اہم ملک بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں :چیف کاڈنیٹر

او آئی سی کے کچھ ممبران کے علاوہ امریکہ ‘بر طانیہ جیسے اہم ملک بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں :چیف کاڈنیٹر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.