جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاحت پرآج سے شروع ہونے والی جی ٹونٹی اجلاس کی میزبانی کیلئے سرینگرتیار

پولیو ویو سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک سبھی تعمیراتی کام مکمل کئے گئے ہیں:حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-22
in اہم ترین
A A
سری نگر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کےلئے تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
دنیا بھر میں اپنے قدرتی حسن و جمال سے مشہور وادی کشمیر تاریخی جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے مندوبین کی مہمان نوازی کیلئے چشم براہ ہے ۔
جموں وکشمیر کی دارلحکومت سرینگر میں اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں سیکورٹی انتظامات سے لے کر شہر کی تزئین و آرائش تک، کو حتمی شکل دی گئی ہے اور شہر پوری آب و تاب کے ساتھ اجلاس کی میز بانی کے لئے مہمانوں کا منتظر ہے ۔
مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے لیے جگہ جگہ خیر مقدمی بینر اور ڈیڑھیاں آویزاں کی گئی ہیں جبکہ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پرمنعقد ہونے والے اس اجلاس کے لئے اس فراخ جھیل کے حسن میں بھی مزید چار چاند لگادئے گئے ۔شہر کو جاذب نظر بنانے کیلئے جہاں سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا ہے وہیں فٹ پاتھوں کو مختلف قسم کے پھولوں کے چمن تیار کرکے سجایا گیا ہے اور دیواروں کو بھی مختلف قسموں کی پینٹنگ اور رنگ و روغن سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے ۔
سری نگر سمارٹ سٹی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر لئے گئے پروجیکٹوں کو مکمل کیا جا رہا ہے جن میں سے بعض کو عوام کے نام وقف بھی کر دیا گیا ہے ۔ان پرجیکٹوں کی تکمیل جن میں پولو ویو مارکیٹ اور جہلم ریور فرنٹ خاص طور پر قابل ذکر ہیں، سے شہر کی خوبصورتی دو بالا ہوگئی ہے ۔
جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر جہاں اجلاس منعقد ہوگا، میں بھی مہمانوں کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
جی ٹونٹی اجلاس کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو ویو سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک سبھی تعمیراتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد کو کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب صرف مہمانوں کی آمد کا ہی انتظار ہے باقی انتظامات ہر لحاظ و زاویے سے مکمل ہیں۔انتظامیہ نے سر ی نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیاریوں کو مکمل کیا ہے ۔
سرینگر میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی سطح کے اجلاس کے لئے سیکورٹی کے فیقدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
سرینگر میں جہاں اس اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے وہیں جھیل ڈل اور ایس کے آ ئی سی سی کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔شہر کے قرب وجوار میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں سی آر پی ایف کمانڈوز، مارکوز اور بلیک کیٹ کمانڈوز کی جانب سے جھیل ڈل اوراس کے ملحقہ علاقوں میں مورک ڈرل کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
ڈل کے اردگرد علاقوں پر خصوصی ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔جموں و کشمیر کے سرحدوں پر بھی چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ اس اجلاس یہاں کے سیاحتی شعبوں کومزید فروغ ملے گا اور یہ اجلاس یہاں کی معیشت مستحکم ہونے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے کمشیر کی روایتی مہمان نوازی بھی متعارف ہوگی۔
ادھر وادی میں شعبہ سیاحت سے جڑے لوگ بھی اجلاس سے خوش نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس سے شعبے کو تقویت ملے گی جس سے نہ صرف ہمارا روز گار پائیدار ہوگا بلکہ مزید لوگوں کو بھی روزگار ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست۲۰۱۹میں دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد میں جموں وکشمیر میں پہلی بار اس نوعیت کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فائرنگ کے بعد پونچھ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی 

Next Post

جی ۲۰ ؍اجلاس: شہری آگے آئیں اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بنیں :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
جی ۲۰ ؍اجلاس: شہری آگے آئیں اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بنیں :سنہا

جی ۲۰ ؍اجلاس: شہری آگے آئیں اور اِس یاد گار تقریب کا حصہ بنیں :سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.