جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جہلم ریور فرنٹ:کیا آپ خوشگوار ہوا ‘ پر سکون ماحول اور خوش کن مناظر کیلئے تیار ہیں؟

زیرو برج سے امیرا کدل پل تک ۳کلو میٹر پر محیط اس حصے کو جدید ترین خطوط پر تیار کیا گیا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in مقامی خبریں
A A
جہلم ریور فرنٹ:کیا آپ خوشگوار ہوا ‘ پر سکون ماحول اور خوش کن مناظر کیلئے تیار ہیں؟

SRINAGAR, MAY 18 (UNI):- Srinagar gets major makeover ahead of G20 meeting on Thursday. UNI PHOTO-34U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت آراستہ و پیراستہ جہلم ریور فرنٹ صبح و شام کے وقت خوشگوار ہوا ‘ پر سکون ماحول اور خوش کن مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے ایک اور نئی پسندیدہ جگہ بن گئی ہے ۔
دریا کے بائیں جانب لال منڈی سے زیرو برج تک کا یہ ریور فرنٹ ایک ایسا خوبصورت و حسین نظارہ پیش کرتا ہے کہ لوگ مشہور بلوارڈ روڈ کے دلکش نظاروں کو بھی بھول کر اسی کی رعنائی و دلکشی کے مناظر میں کھو جاتے ہیں۔
سائیکل ٹریک‘پیدل چلنے کے راستے ‘کثیر المقاصد سبز جگہیں،کیفے ، عوامی سہولیات‘پارکنگ، ایک ایمفی تھیٹر وغیرہ اس ریور فرنٹ کے حصے ہیں جن سے لوگ محظوظ ہو رہے ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ۳کلو میٹر پر محیط اس حصے کو جدید ترین خطوط پر تیار کیا گیا ہے جس کے باعث یہ انتہائی دلکش اور دلفریب نظارہ پیش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسیع تر علاقے کا احاطہ کر نے کے پیش نظر جہلم ریور فرنٹ کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا ہے تاکہ شہر کی شان رفتہ کی بحالی کو یقینی بنا یا جاسکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلا حصہ زیرو برج سے امیرا کدل پل تک اور دوسرا حصہ امرا کدل سے براستہ چھتہ بل پرانے شہر تک ہے ۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر‘ اطہر عامر خان کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سرینگر سمارٹ سٹی کے تحت جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ کا مقصد دریائے جہلم اور گرد وپیش کے علاقوں کو ماحولیاتی طور پر پائیدار اور متحرک معاشی اور تفریحی مرکز بنانا ہے ۔
حکام کے مطابق امرا کدل‘ چھتہ بل ریور فرنٹ پر بھی کام زوروں سے جاری ہے اور حکومت پرانے شہر میں آبی نقل و حمل کی بحالی اور قدیم مندروں اور مزارات کے احیا کیلئے بھی کوشاں ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام بڑے محکمے بشمول فلوری کلچر، ٹورزم، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم وغیرہ اس پروجیکٹ کو موثر طریقے اور مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر سرینگر کی زیبائش و آراش کا کام شد ومد سے جاری ہے ۔
محمد اشرف نامی ایک شہری‘جو لال منڈی کی طرف فٹ برج کے نزدیک بیٹھا دریائے جہلم کی موجوں سے لطف اندوز ہو رہا تھا، نے یو این آئی کو بتایا کہ اس جگہ پر پہلے بھی لوگ بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے تھے لیکن اب جس طرح سے اس جگہ کو سجایا سنوارا گیا تو دوسرے سیاحتی مقامات پر جانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہو رہی ہے ۔
اشرف نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے تحت اس کی زیبائش و آرائش سے اس جگہ کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم کسی یورپی ملک کے بڑے شہر کی سیر پر ہیں۔
دریائے جہلم وادی کشمیر کی آن بان اور شان کا جز ولاینفک ہے اور یہ گزشتہ ۲۵سو برسوں سے کشمیر کے ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ۔
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چند روز قبل اسی پروجیکٹ کے تحت تیار ہونے والے پولو ویو مارکیٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار ہو رہے سری نگر کے بازار بھی دہلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں کی طرح نظر آئیں گے ۔
سنہا کا کہنا تھا کہ لوگ سری نگر میں رہتے ہوئے ایسا محسوس کریں گے جیسے وہ ممبئی یا دہلی میں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں سڑک حادثے میں۲غیر مقامی افراد ہلاک

Next Post

لولاب:آ وارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
سرینگر میںآوارہ کتوں نے سیاحوں کو بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا یا

لولاب:آ وارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.