ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دہلی کی سست پچیں ‘چیلنجنگ’ رہیں: وارنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in کھیل
A A
دہلی نے وارنر اور پاول کی شاندار اننگز کی بدولت حیدرآباد کو شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

دھرم شالہ//
دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا ماننا ہے کہ ان کے ہوم گراؤنڈ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی سست پچیں ان کے لیے چیلنج رہیں، جس کے باعث ان کے بلے باز پورے سیزن میں اپنی لےحاصل نہیں کر پائے دہلی نے بدھ کو کھیلے گئے آتش بازی سے بھرے میچ میں پنجاب کنگز کو 15 رنز سے شکست دی۔ دہلی نے تیز بلے بازی کے دم پر پنجاب کے سامنے 214 رنوں کا بڑا ہدف رکھا، جس کے جواب میں پنجاب صرف 198 رنز تک ہی پہنچ سکی۔
وارنر نے میچ کے بعد کہا، "میرا خیال ہے کہ اچھی پچوں پر کھیلنا مددگار ہوتا ہے۔ گھر (دہلی) میں ہمیں سست پچیں ملتی ہیں جو قدرے چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ کھلاڑیوں کو یہاں لے ملنا اچھا ہے۔ آپ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی باقاعدگی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس سیزن میں ہمارے لیے مشکل رہا ہے۔ ہم سمجھ نہیں پائے کہ وہاں صحیح اسکور کیاہوگا۔”
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کی بلے بازی کئی بار ناکام رہی ہے اور ایک دو مواقع کے علاوہ اس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ دھرم شالہ پر دہلی کو اس سیزن میں پہلی بار 200 کے اوپر پہنچانے والے ریلی روسونے بھی وارنر سے اتفاق کیا۔
پنجاب کے خلاف اپنی پہلی آئی پی ایل نصف سنچری بنانے والے روسو نے کہا، ’’اس کی (نصف سنچری) بہت ضرورت تھی۔ یہ پچ بلے بازی کے لئے بہت اچھی پچ تھی۔ اس سیزن میں اس طرح کی زیادہ پچز نہیں ملی ہیں۔ بیٹنگ کے لیے پچ ملنا اچھا تھا۔
دہلی اس سیزن کے اپنے پہلے پانچ میچ ہارنے کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم تھی۔ انہوں نے اپنے اگلے پانچ میچوں میں سے چار جیتے، لیکن اگلے دومقابلے ہارنے کے بعد ٹاپ چار میں پہنچنے کی اس کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔
وارنر کی ٹیم کا آخری لیگ میچ 20 مئی کو دہلی میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ہے۔
ادھر نئی کے ایک وکیل نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم چنئی سپر کنگز، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی این سی اے) کے خلاف آئی پی ایل کے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کرایا ہے۔
سپر کنگز کے گھریلو میچوں کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ سے متعلق تنازعہ کے بعد یہ معاملہ چنئی سٹی کی سول کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔
ایڈوکیٹ اشوک چکرورتی نے فیس بک پر لکھا، "آج میں نے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے بڑھنے والی بلیک مارکیٹنگ اور مشتبہ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے چنئی سپر کنگز، بی سی سی آئی اور ٹی این سی اے کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے.
خیال ر ہے کہ سپر کنگز اور اس کی انتظامیہ کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تقریباً 1,500 سے 2,000 روپے کی قیمت والے لوئر اسٹینڈ ٹکٹ مبینہ طور پر 8,000 روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ یہ غالباً سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا آخری آئی پی ایل سیزن ہے اس لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوا ہے۔
اس معاملے کے دوران ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل پلے آف میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت پر عارضی پابندی پر بھی بات کی جائے گی۔چکرورتی نے کہا کہ ہم نے اگلے ہفتے چنئی میں ہونے والے پلے آف اور کوالیفائر کے ٹکٹوں کی فروخت پر عبوری روک لگانے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کی ہے۔
چنئی کا یہ گراؤنڈ پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائر اور ایلیمینیٹر کی میزبانی کرے گا۔ ان میچوں کے ٹکٹ جمعرات سے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ پر خصوصی طور پر دستیاب ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر صاحب!شہر پھر بھی سمارٹ ہو تا 

Next Post

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز، بی سی سی آئی نے پی سی بی کو صاف انکار کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز، بی سی سی آئی نے پی سی بی کو صاف انکار کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.