ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کرناٹک میں لوگوں کا ہاتھ کو ساتھ ‘کانگریس کو۱۳۷ نشستیں دلا کر اقتدار میں واپس لایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-14
in مقامی خبریں
A A
کرناٹک میں لوگوں کا ہاتھ کو ساتھ ‘کانگریس کو۱۳۷ نشستیں دلا کر اقتدار میں واپس لایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جنوبی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس نے واضح برتری سے میدان مار لیا ہے۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں شکست بھی تسلیم کر لی ہے۔
ہفتے کی شام تک آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس کو ۲۲۴ کے ایوان میں۱۳۷ نشستیں مل گئی ہیں جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی۶۵؍اور جنتا دل سکیولر کو۱۹ نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ کرناٹک میں حکومت بنانے کیلئے۱۱۳؍اراکین کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ کانگریس اس سے کہیں زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
علاقائی جماعتوں کلیانا راجیہ پرگتی پکشھا اور سروودیہ کرناٹکا پکشھا نے ایک ایک نشست حاصل کر لی ہے جب کہ دو آزاد امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
کرناٹک کے موجودہ وزیرِ اعلیٰ اور بی جیپی لیڈر بسواج سوماپا بومئی‘جو مستعفی ہو گئے ہیںنے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا’’ہم نشان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اس کے باوجود کہ وزیرِ اعظم سے لے کر عام بی جے پی کارکن نے ان انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور کوشش کی تھی‘‘۔
بومئی نے مزید کہا کہ ہم کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کو اپنے آپ پر حاوی نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس مشکل صورتِ حال سے بہتر انداز میں باہر آنے کا مکمل حوصلہ رکھتے ہیں۔
کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی جیت کو اس کے غریب عوام اور سکیولر طاقتوں کی فتح قرار دے دیا۔انہوں نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا ’’ہم نے کرناٹک میں یہ لڑائی نفرت کے خلاف محبت کے ساتھ لڑی۔ ہماری کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ ملک محبت کی زبان جانتا اور سمجھتا ہے۔ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہوگیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے‘‘۔
راہل گاندھی ‘جنہوں نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ مل کر کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے حق میں انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا کہا کہ نئی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اب بھارت کی ہر ریاست میں ہوگا۔
ان انتخابات میں اصل مقابلہ بی جے پی، کانگریس اور جنتا دل سکیولر (جے ڈی ایس) کے درمیان ہی تھا اگرچہ عام آدمی پارٹی نے بھی جو دہلی اور ریاست پنجاب میں بر سرِ اقتدار ہے انتخابات میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کی۔
یہ اسمبلی انتخابات بی جے پی اور کانگریس دونوں کے لیے انتہائی اہم ہیں کیوں کہ بھارت کے کئی سیاسی مبصرین کی رائے میں کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج بھارت میں اگلے برس ہونے والے عام انتخابات کے لیے رجحان ساز ثابت ہو سکتے ہیں۔
کئی ہفتے تک جاری رہنے والی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی ایس کے چوٹی کے لیڈروں نے روڑ شوز، ریلیوں اور عوامی جلسوں کا انعقاد کیا تھا اور اس کے علاوہ گھر گھر جا کر رائے دہند گان کو لبھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کی پانچویں روز بھی غزہ پر بمباری

Next Post

بارہمولہ میں چاقو کے وار سے نوجوان زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
دہلی میں آٹو ڈرائیور نے کشمیری طالبہ پر حملہ کرکے زخمی کیا

بارہمولہ میں چاقو کے وار سے نوجوان زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.