ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہا کاتین سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا افتاح

’پولو ویو کو پیدل چلنے والوں پر مبنی ہائی سٹریٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جو زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے ، رئٹیل سیل میں اِضافہ کرے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-13
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار ہو رہے سرینگر کے بازار بھی دہلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں کی طرح نظر آئیں گے ۔
سنہانے کہا کہ لوگ سرینگر میں ہوتے ہوئے ایسا محسوس کریں گے کہ جیسے وہ ممبئی یا دہلی میں ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز پولو ویو مارکیٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا’’سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لالچوک اور پرانے شہر میں بھی کئی ایسے بازار تیار کئے جا رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’سرینگر بھی دلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں کی طرح نظر آئے اس طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ لوگ سرینگر میں ہوتے ہوئے ایسا محسوس کریں گے جیسے وہ ممبئی یا دہلی میں ہیں۔
پولو ویو مارکیٹ کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا اور اس بازار کے دکانداروں نے مارکیٹ کی شکل و صورت بدلنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے آبی گذر میں واقع مندر کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو اور ایس ایم سی کمشنر‘ اطہر عامر خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ۳ہزار کروڑ روپیے کے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر شہر کی بڑے پیمانے پر زیبائش و آرائش کی جا رہی ہے ۔
انتظامیہ نے اس پروجیکٹ کے تحت شہر میں سائیکل ٹریکس بچھائے ہیں اور مختلف مقامات پر فی گھنٹہ کے حساب سے سائیکل دستیاب رکھے ہیں اور اس کے علاوہ چارجز کے عوض سڑک کے کناروں پر کار پارکنگ بھی دستیاب رکھی گئی ہے ۔
کچھ روز قبل پولو ویو ہائی سٹریٹ کی تصویریں جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو لوگوں نے ان کو کافی پسند کیا تھا اور اس مارکیٹ کو دیکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
تقریب کے حوالے سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سرینگر کے تین سمارٹ سٹی پروجیکٹوں اور ۲۵؍اَربن لوکل باڈیز ( یو ایل بی ) پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔
تین سمارٹ سٹی پروجیکٹوں میں سے پولو ویو کو پیڈ سٹرین اور نٹیڈ شاپنگ سٹریٹ میں تبدیل کیا گیا ہے ،آبی گذر شیو مندر کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اُسے لوگوں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ سمارٹ ایڈ وانسڈٹریفک مینجمنٹ گاڑیوں کو سرینگر سمارٹ سٹی کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے ۔
آج جو اَربن لوکل باڈیز ( یوایل بی ) پروجیکٹس عوام کیلئے وقف ہیں ۔ان میں سے۱۱؍یوایل بی کے۱۶ترقیاتی منصوبے اور ۱۰؍یوا یل بی میں۹سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ شہری بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر فروغ دیں گے اور زندگی میں آسانی پیدا کریں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ سرینگر کے قلب میں پولو ویو کو پیدل چلنے والوں پر مبنی ہائی سٹریٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جو زیادہ لوگوں کو اَپنی طرف متوجہ کرے گا، رئٹیل سیل میں اِضافہ کرے گا، سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنائے گا اور یہ علاقے کو مزید رہنے کے قابل بنائے گا۔‘‘
سنہا نے ملک کے دوسرے بڑے شہروں کے مساوی سہولیات پیدا کرنے کی کوششوں کا اِشتراک کرتے ہوئے کہا کہ پولو ویو مارکیٹ اَبھی شروعات ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دِنوں میں سری نگر سمارٹ سٹی ریذیڈنسی روڈ ، لال چوک اور پرانے شہر جیسے علاقوں میں اِسی طرح کی مارکیٹ تیار کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مجموعی نقطہ نظر اِنفرادی فلاح و بہبود ، لوگوں کیلئے مزید متنوع آمدنی ، بہتر خدمات کی فراہمی ، ٹرانسپورٹیشن ، صفائی ستھرائی او ردیر پا شہری ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے نئے مواقع پر مرکوز ہے۔‘‘
سنہا نے صوبہ کشمیر کے تمام ۴۰ یوایل بی کی اسپریشنز کو پورا کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا’’ ہم نے لوگوں کو شہروں کے مرکز میں رکھا ہے اور ترقیاتی او رسالڈ ویسٹ مینجمنٹ دونوں پروجیکٹوں سے لاکھوں شہری باشندوں کی زندگی کو بہتر بنانے کا بے مثال موقعہ فراہم کر رہے ہیں۔‘‘ایل جی نے مزید کہا کہ نئے اِفتتاح کئے گئے منصوبے شہری ماحول کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ کچھ برسوں میں جموںکشمیر کے ترقی کے سفر پر بات کرتے ہوئے یوٹی کی بے مثال ترقی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج معاشی ترقی رواں دواں ہے ، پروجیکٹوں کی تکمیل کی رفتار ۹گنا بڑھ گئی ہے اور سماج کا ہر طبقہ بااِختیار محسوس کر رہا ہے ۔
سنہا نے مزید کہا کہ شہری اَب مل کر پالیسیاں بنا رہے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو لوگوں کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یو ایل بی کے منتخب نمائندوں اور عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ شہروں کی بحالی اور اُنہیں مزید متحرک ، مؤثر ، صاف ستھرا او ردیر پا بنانے کے مشن میں اِنتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہر شہری کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنیاد بنانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی۲۱ویں صدی کی ضروریات کو پورا کرے اور ہمارے شہروں کے اَنمول ورثے اور روایات کی عکاسی کرے۔اُنہوں نے شہروں کی خوبصورتی اور سوچھتا مہم میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کرنے پر مزید زور دیا۔اُنہوں نے پولوویو میں دُکانداروں سے اِستفساری گفتگو کی اور ان کے تعاون پر ٹریڈرس ایسو سی ایشن کو تعرصیفی نشان پیش کیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ٹونٹی مندوبین جموںکشمیر سیاحت کے سفیر بنیں گے

Next Post

دہلی:پاکستانی سفارتخانے کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کو پولس نے روکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات منقطع

دہلی:پاکستانی سفارتخانے کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کو پولس نے روکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.