جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کووڈ۱۹: عالمی ادارہ ٔ صحت کا عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

’یہ وائرس یہاں رہے گا‘ لوگ مر رہے ہیں‘اس کی نئی اقسام کے خدشات بھی موجود ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-07
in مقامی خبریں
A A
کووڈ۱۹: عالمی ادارہ ٔ صحت کا عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

سرینگر//
عالمی ادارہ ٔ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ رکنے کے بعد اس حوالے سے نافذ کی گئی گئی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ‘ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے ہیلتھ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس وبا سے دنیا کو خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔
ٹیڈروس کا کہنا تھا ’’یہ وائرس یہاں رہے گا، اس سے لوگ مر رہے ہیں، وائرس کی نئی اقسام کے خدشات بھی موجود ہیں جس سے کیسز اور اموات بڑھ سکتی ہیں‘‘۔
ڈبلیو ایچ او نے نومبر۲۰۱۹ میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے اس وائرس کے باعث۳۰جنوری ۲۰۲۰کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ اس وقت تک چین سے باہر اس وائرس کے ۱۰۰ سے بھی کم کیس رپورٹ ہوئے تھے جب کہ کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی تھی۔
لیکن اس کے تین برس بعد مختلف ملکوں کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ۷۰ لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم ٹیڈروس کے بقول اس وبا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس کہیں زیادہ اور تقریباً دو کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا نے ہماری دنیا کو اْلٹا کر رکھ دیا ہے، اس سے نہ صرف صحت کا نظام درہم برہم ہوا بلکہ معاشی اور سماجی معاملات کو بھی دھچکا لگا۔
اْن کے بقول اس وبا کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے۔ لہذٰا عالمی ماہرین کی مشاورت کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس وبا کے لیے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ختم کر دی جائے۔
ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ ممالک ہنگامی صورتِ حال سے نکل کر کرونا کے علاوہ دیگر متعددی بیماریوں کے سدِباب اور ان سے نمٹنے کے لیے انتظامات کریں۔
ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس بدستور رہے گا اور لوگوں کو بیمار بھی کرے گا، لیکن اس کے اثرات، اسپتالوں میں داخلے اور اموات کی شرح بہت کم ہو گی۔
ریان کا کہنا تھا ’’اب ہمیں اگلے مرحلے کی جانب بڑھنا ہے، لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمارے نظام بھی اب کچھ کمزوریاں ہیں جن پر ہم نے قابو پانا ہے تاکہ اس وائرس اور کسی بھی نئے وائرس کی صورت میں ہم زیادہ متحرک ہو سکیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سمارٹ سٹی کے زیادہ تر کام اس ماہ کی ۱۵ مئی تک مکمل ہو جائیں گے:مہتا

Next Post

تم کیوں نہیں اٹھ رہے؟ مجھے کچھ نہیں چاہیے پاپا براہِ کرم واپس آ جائیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
تم کیوں نہیں اٹھ رہے؟ مجھے کچھ نہیں چاہیے پاپا براہِ کرم واپس آ جائیں‘

تم کیوں نہیں اٹھ رہے؟ مجھے کچھ نہیں چاہیے پاپا براہِ کرم واپس آ جائیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.