جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز نے پونچھ حملے کو سنجیدگی سے لیا ہے :وزیر داخلہ

’پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-04
in اہم ترین
A A
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر///
مرکزی وزیر داخلہ‘امت شاہ نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت نے پونچھ واقعہ (پانچ فوجی جوانوں کی شہادت) کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسیاں اس معاملے کو ایک سو فیصد حل کریں گی۔
پونچھ واقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا ردعمل تھا جس میں۲۰؍اپریل کو مینڈھر تحصیل کے بھٹہ دھوریاں میں عسکریت پسندوں کی طرف سے گھات لگائے گئے حملے میں فوج کے پانچ جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور ایک زخمی ہوا۔
نیوز۱۸نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے پونچھ واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا’’تفتیشی ایجنسیاں اس واقعے کی تحقیقات کریں گی اور اسے ۱۰۰ فیصد حل کریں گی‘‘۔
جب رپورٹر کے ذریعہ پوچھا گیا کہ اس واقعہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور کیا اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا ہے۔شاہ نے کہا ’’پورا ملک جانتا ہے، کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آ رہی ہے‘‘۔
مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور دیگر کی ٹیموں کو بھٹہ دھوریاں میں تعینات کیا تھا۔ مرکزی ایجنسیاں بھی تحقیقات میں مدد کر رہی ہیں۔ پولیس نے اب تک چھ اوور گراؤنڈ ورکرز کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے عسکریت پسندوں کو پناہ دی تھی اور انہیں رسد فراہم کی تھی۔
دہشت گردی کے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پاکستان سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔
شاہ نے کہا کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی کرناٹک کو ترقی یافتہ، خوشحال اور محفوظ بنا سکتے ہیں، کوئی اور نہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت تھی جس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی عائد کی تھی، شاہ نے کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے اور اگر سدارامیا جیت جاتے ہیں تو وہ پی ایف آئی پر پابندی واپس لے لیں گے‘‘۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار میں رہتے ہوئے کرناٹک کو اپنی مرکزی قیادت کا اے ٹی ایم بنایا تھا، انہوں نے الزام لگایا کہ سدارامیا کے پانچ سالہ دور میں کرپشن کے علاوہ انہوں نے ریاست کے لیے کچھ نہیں کیا۔
سدارامیا سے سوال کرتے ہوئے کہ وہ ہر بار اپنی اسمبلی سیٹ کیوں بدلتے رہتے ہیں‘وزیر داخلہ نے کہا’’آپ (سدارامیا) کو ہر بار سیٹ کیوں بدلتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ جہاں بھی جاتے ہیں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرتے اور وہاں کے لوگ آپ کو اپنے حلقے سے بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں‘‘۔
شاہ نے کہا’’میں آپ سے ورون کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا آپ کو ایسا لیڈر چاہیے جو ریٹائر ہونے والا ہو، یا آپ کو مستقبل کا لیڈر چاہیے؟ آپ فیصلہ کریں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ناروے صحافیوں کیلئے سب سے ’بہترین‘ اور شمالی کوریا سب سے ’برا‘ قرار

Next Post

کٹرہ،بانہال ریل لائن پر بیلسٹ لیس ٹریک بچھانے کیلئے تیاریاں جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
کٹرہ،بانہال ریل لائن پر بیلسٹ لیس ٹریک بچھانے کیلئے تیاریاں جاری

کٹرہ،بانہال ریل لائن پر بیلسٹ لیس ٹریک بچھانے کیلئے تیاریاں جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.