جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم کہاں جا رہے ہیں؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-04-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تحریر:ہارون رشید شاہ

ایک زمانہ تھا کہ کشمیری خود مرغی ذبح کرنے سے بھی کتراتے تھے …ڈھونڈتے رہتے تھے کہ کہیں کوئی مل جائے جو مرغی کو ذبح کرسکے … اور یہ بات ‘یہ حقیقت زیادہ پرانی نہیں ہے …یہ تیس چالیس سال پہلے کی بات ہے ۔ اور آج کی بات کریں تو … توملک کشمیر میں جو ہو رہا ہے ‘اسے ضبط تحریر میں لانے سے ہمارے ہاتھ کانپ اٹھتے ہیں …اور اس لئے اٹھتے ہیں کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا … کسی نے خیالو ں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آئیگا… ملک کشمیر میں آئیگا جب کشمیری لالچ میں اتنے اندھے ہو جائیں گے کہ انہیں اپنے رشتوں ناطوں کا بھی کوئی پاس لحاظ نہیں رہے گا اور… اور بالکل بھی نہیں رہے گا ۔ اعتراف جرم کے باوجود ہم اب بھی اس بات ‘ اس حقیقت پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ دو بھائیوں نے اپنی والدہ سے مل کر اپنے معمر والد کو قتل کیا اور… اور روپے پیسے کی لالچ میں آکر قتل کیا ۔ بھائیوں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا … بالکل بھی نہیں کیا بلکہ اپنی اس گھناؤنی حرکت کو چھپانے کیلئے انہوں نے اپنے باپ کی لاش کو جھیل ڈل میں پھینک دیا اور… اور بڑے آرام اور سکون کے ساتھ اپنے گھر واپس آئے اور اپنی والد ہ کو راستے کا کانٹا ہٹانے کی نوید سنائی ۔مسئلہ صرف ان ۹۰ لاکھ روپیوں کا تھا جو ان کے مقتول والد کو اپنی کوئی جائیداد فروخت کرنے پر ملے تھے … بیٹے اور ماں اس رقم کو ان کے حوالے کرنے کا تقاضہ کررہے تھے … لیکن ان کا والد اس کیلئے تیار نہیں ہو رہا تھا اور… اور بالکل بھی نہیں ہو رہا تھا ۔باپ کی رقم کو ہڑپنے کا انہیں ایک ہی راستہ نظر آیا اور … اور وہ باپ کو اپنے راستے سے ہٹانے کا راستہ تھا… جس پر چل کر انہوں نے باپ کو راستے سے ہٹا تو دیا لیکن…لیکن خود ان کی منزل جیل بن گئی ۔پولیس کے سامنے دونوں بھائیوں نے اپنے اس جرم‘ جس کی ملک کشمیر میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ‘ کا اعتراف کیا … اب پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کیخلاف تحت ضابطہ ایسا کیس بنائے کہ … کہ جس طرح اس واقعہ کی کوئی نظیر نہیں مل سکتی ہے اسی طرح دونوں بھائیوں کو ملنے والی سزا کی بھی کوئی نظیر نہیں ملنی چاہئے اور… اور بالکل بھی نہیں ملنی چاہئے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ تصادم :ایک فوجی از جان، آپریشن ہنوز جاری

Next Post

ڈیل سٹین نے پاکستان آنے کی وجہ بتادی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
ڈیل سٹین نے پاکستان آنے کی وجہ بتادی

ڈیل سٹین نے پاکستان آنے کی وجہ بتادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.