سرینگر//
جنوبی کشمیر کے پنگلش ترال میں درخت کی زد میں آکر مقامی شہری کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ترال کے پنگلش گاؤں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک بھاری برکم درخت اچانک نیچے گر آیا جس کی زد میں ایک مقامی شہری آیا اور وہ خون میں لت پت ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت۴۲سالہ سلیم یتو ساکن شیر آباد ترال کے بطور ہوئی ہے ۔