بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی ٹونٹی صدارت کے دوران پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل:منوج سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in اہم ترین
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی انسانیت کی خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔
سنہا نے کہا ’’ مجھے یقین محکم ہے کہ اہنساکی جڑیں ہماری عظیم تہذیب میں پیوست ہیں جو دنیا کو تنازعات کی غیر اہمیت اور مذاکرات کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے‘‘ ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں کنونشن سینٹر میں India@G20پر قومی کانفرس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا’’ہندوستان کی جی ٹونٹی صدارت کے دوران سبز، تیز رفتار، جامع، پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات جیسے چلینجوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کی امید بھری نظریں ہم پر ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو ایک نیا وژن دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ صرف کانفرنس میزوں پر نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ ہر گھر کے ڈنر ٹیبل پر اس کے خلاف لڑنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی سے پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔
سنہا نے عالمی خوشحالی اور سب کیلئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے تحفظ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی تحفظ کیلئے ماحولیاتی تحفظ ضروری ہے اور اسی سے سماجی ترقی کے اقدامات کو بھی تقویت ملے گی۔
ایل جی کا کہنا تھا’’ہندوستان ماحولیات کے مستقبل کیلئے سب سے اہم اور تعمیری رول ادا کرے گا اور موافقت اور ماحولیاتی انتظام کے نظام کو قائم کرنے کے لئے ایکشن پلان تشکیل دے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت ماحولیاتی طور پائیدار اور ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دنیا کی رہنمائی کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کو ایک نیا سوشل ماڈل پیش کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آتما نر بھر بھارت، میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا نے تیز اور پائیدار ترقی کے لئے ایک قوی فریم ورک فراہم کیا ہے ۔
سنہا نے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور اے آئی آئی ایم ایس جیسے اہم اداروں اور نوجوانوں کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔
ایل جی کا مزید کہنا تھا’’جی ٹونٹی دنیا کی ۶۰فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے ، عالمی جی ڈی پی کا ۸۵فیصد اور عالمی تجارت کا ۷۵فیصد حصہ ہے ‘‘۔
سنہا نے کہا’’مجھے یقین محکم ہے کلہ بھارت کی جی ٹونٹی کی صدارت عالمی تعلقات کو نئی تحریک دے گی اور ایک زمین، ایک خاندان‘ایک مستقبل کے جذبے کو مضبوط کریگی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندواڑہ:بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

Next Post

وادی میںموسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

وادی میںموسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.