منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گیند باز منصوبوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں: بانڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

ممبئی// ممبئی انڈینس کے بولنگ کوچ شین بانڈ نے گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد اپنی ٹیم کے گیند بازوں کے تئیں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کرپارہے ہیں۔
گجرات نے منگل کو یکطرفہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) مقابلے میں ممبئی کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی تھی، لیکن آخری چھ اووروں میں میزبان گیند بازوں نے 94 رنز لٹادئے، جس سے گجرات 207 رنز کا بڑا اسکورکھڑا کرنے میں کامیاب ہوا۔
بانڈ نے میچ کے بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، "یہ بالکل آخری میچ کی طرح تھا۔ ہم اپنے منصوبوں کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں۔ ہمارے منصوبے بہت آسان ہیں۔ میدان پردیکھنے سے لگتا ہے کہ ہم ایک جگہ گیندبازی کرتے ہیں اور پھرچوکا- چھکا لگتے ہی طریقہ بدل دیتے ہیں، یہ انتہائی مایوس کن ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب گجرات 100 رن پر تھا تب ہم مقابلے میں تھے، لیکن اس کے بعد ہم نے بہت ہی اوسط درجے کی گیند بازی کی۔ ہم نے (ڈیوڈ) ملر اور(ابھینو) منوپر کو ہاتھ کھولنے کا موقع دیا۔ جب آپ ایک اچھے کھلاڑی کو اپنے قدم جمانے کا موقع دیتے ہیں تووہ مقابلے کو آپ سے دور لے جاتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ہم نے بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بات کی تھی، لیکن جب آپ اس سیزن میں ہماری پرفارمنس دیکھیں گے تو پائیں گے کہ نچلے آرڈر میں ایک ایسا بلے باز ہوتا ہے جسے ہم آزادنہ رن بنانے کا موقع دیتے ہیں۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ممبئی 20 اوورز میں صرف 152 رنز ہی بنا سکی، حالانکہ بانڈ کا خیال ہے کہ اگرانہوں نے گجرات کو 180 رنز تک محدود کردیا ہوتا تو ان کی ٹیم جیت سکتی تھی۔
بانڈ نے کہا، "اگر ہم انہیں 180 تک محدود کر سکتے، تو بھلے ہی ابتدائی چھ اوور چیلنجنگ ہوتے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اس ہدف کو حاصل کرسکتے تھے۔ ہم اپنے بلے بازوں کو ہر روز 210 رنز بنانے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔”
پاور پلے میں ارجن ٹیندولکر کی اچھی گیند بازی کے باوجود روہت نے آخری اوورز میں انہیں گیند نہیں سونپی۔ بولنگ کوچ بونڈ کا خیال تھا کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے خلاف ایک اوور میں 31 رنز دینے کے بعد ارجن کو ڈیتھ اوورز میں نہیں آزمایا گیا۔
بانڈ نے کہا، "یہ (پنجاب کے خلاف مہنگی بولنگ) شاید اس کی ایک وجہ تھی۔ اگر آپ کپتان ہیں، تو آپ آخری اووروں میں تجربے پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس کام کے لیے آپ بین الاقوامی کھلاڑیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ میرے خیال میں زیادہ تر کپتان یہی کرتے۔
ارجن دو اووروں میں ایک وکٹ کے بدلے 9 رن دے کر ممبئی کے سب سے کفایتی گیند باز ثابت ہوئے، جبکہ جیسن بہرنڈورف، ریلی میریڈتھ اور کیمرون گرین نے 10 اوورز میں 125 رنز دیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محکمہ تعلیم کا نیا حکم نامہ

Next Post

جیو سنیما پر73فیصد شائقین آئی پی ایل دیکھ رہے ہیں: اسکور رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
جیو سنیما ہفتہ سے فین پارک میں آئی پی ایل کرکٹ میچوں کی نشریات شروع کرے گا

جیو سنیما پر73فیصد شائقین آئی پی ایل دیکھ رہے ہیں: اسکور رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.