جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-26
in کھیل
A A
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری ضرور لائیں گے۔
راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں اندازہ تھا کہ 200 اسکور کریں گے لیکن 193 رنز کا اچھا اسکور کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اچھا کھیلے۔ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تربیت بھی یہی ہے کہ اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ بری پرفارمنس کے بعد تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 15 اوور کے بعد 190 کا ہدف سمجھ رہے تھے لیکن یہ درست ہے کہ آخری تین اوور میں رضوان سے ہٹ نہیں لگی، رضوان مزید دو رنز کر سکتے تھے لیکن نہیں کرسکے بہرحال رضوان نے بہت اچھا کھیلا، کیچز ڈراپ ہوئے جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل پریکٹس میں ہیں اور ون ڈے کے لیے اچھی تیاری کریں گے۔
اپنے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتری کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے اور ہم ہر گھنٹے سیکھ رہے ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم کی یہی خاصیت ہے کہ ’’ری بِلڈ‘‘ جلدی ہوتی ہے۔ ہم بھی ایک دوسرے کو خامیاں بتاتے ہیں اور مل کر بہتری لانے کی کوشش ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود بھی ہر میچ کے بعد صورتحال پر غور کرتا ہوں، کیا بہتر ہو سکتا تھا اگر اچھا کیا تو مزید بہتری کیسے لاسکتا ہوں، میں مطمئن نہیں ہوتا یہی تربیت بھی ہے اور اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ برا کرکے تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاداب نے ماضی میں بہترین کارکردگی دی اس لیے ایک میچ یا سیریز میں پرفارمنس بہتر نہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے رہانے کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

Next Post

گیند بازوں نے ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا: کلدیپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں

گیند بازوں نے ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا: کلدیپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.