منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے رہانے کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-26
in کھیل
A A
ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے رہانے کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

ممبئی// ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 7 جون سے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے منگل کو اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں اجنکیا رہانے کو شامل کیا ہے۔
رہانے نے ہندوستان کے لیے آخری ٹیسٹ 11 جون 2022 کو جنوبی افریقہ میں کھیلا تھا، حالانکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں شاندار فارم میں ہیں۔ رہانے نے آئی پی ایل 2023 میں اب تک پانچ میچوں میں 199.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب کرنے پر غور کیا گیا۔
خیال رہے کہ رہانے کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے شریس ائیر کو ان کی جگہ دی تھی لیکن ائیر کمر کی سرجری کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ ہندوستان کی سرزمین پر اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے پہلے ایّر کے لیے واپسی کرنا مشکل ہے۔
ایر کی طرح ٹاپ تیزگیندباز جسپریت بمراہ کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ بمراہ کی حال ہی میں نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری ہوئی ہے اور وہ فی الحال بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔
بمراہ کی غیر موجودگی میں محمد شامی ہندوستانی تیزگیندبازی کی قیادت کریں گے۔ محمد سراج، امیش یادو اور جے دیو انادکٹ کو بھی فاسٹ بولر کے طور پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ شاردل ٹھاکر ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ہندوستان کے تیز گیند باز آل راؤنڈر ہیں، جب کہ روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل اسپن آل راؤنڈر ہیں۔
ہونہار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی چوٹ ہندوستان کے لیے ایک اور بڑی پریشانی ہے۔ پنت، جن کا ہندوستان کے لیے اس ڈبلیو ٹی سی سائیکل میں بہترین اوسط ہے، دسمبر 2022 میں ایک سڑک حادثے کے بعد پوری طرح فٹ نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے وہ ڈبلیو ٹی سی فائنل سے باہر ہو گئے۔سلیکٹرز نے کے ایس بھرت کو اسکواڈ میں وکٹ کیپر کے طور پر نامزد کیا ہے، تاہم، ان کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے خطابی مقابلے میں کے ایل راہل کو وکٹ کیپر کا کردار ادا کرتے نظرآسکتے ہیں ۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 7 سے 11 جون تک لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان دوسری بار ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیل رہا ہے، جبکہ 2021 میں اسے ٹائٹل میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہل، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکت۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد

Next Post

نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.