سرینگر//
شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز بی ایس این ایل کا ایک ملازم ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے از جان ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ بی ایس این ایل ایکسچینج پٹن میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ایک ملازم ہفتے کے روز ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے اسے طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ملازم کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد میر ولد علی محمد میر ساکن تانترے پورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے اپنے پیچھے والدین، بیوہ اور دو بچوں کو چھوڑا ہے ۔