منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگرجموں شاہراہ پرنگروٹہ اور قاضی گنڈ میں کسی ٹرک کو نہیں روکا جائیگا: چیف سیکرٹری

ٹرکوں کو شاہراہ پر زبردستی روکنے کے بغیر ہی چلنے دیا جائے ‘چیف سیکریٹری کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in اہم ترین
A A
سرینگرجموں شاہراہ پرنگروٹہ اور قاضی گنڈ میں کسی ٹرک کو نہیں روکا جائیگا: چیف سیکرٹری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

جموں//
چیف سیکرٹری‘ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ٹریفک حکام پر زور دیا کہ وہ جموں ، سرینگر شاہراہ پر نگروٹہ اور قاضی گنڈ میں ٹرکوں کو روکنے کے عمل کو مکمل طور پر ختم کریں اور اس کے بجائے انہیں جموں اور سرینگر کے درمیان ان کی نقل و حرکت پر بغیر کسی زبردستی روکے آسانی سے چلنے دیں ۔
ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر مہتا نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یو ٹی بھر میں پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت قومی شاہراہوں کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔
پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جنگلات ، ڈویژنل کمشنرز ، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ، این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل ، بی آر او اور کئی دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ان تمام سڑکوں کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں جو مختلف علاقوں کو باہم رابطہ فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے انہیں تاکید کی کہ ان سڑکوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور تمام کوششیں بروقت مکمل کرنے کی مستحق ہیں ۔
چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اکھنور تک ایکسپریس وے کو اس سال مئی تک ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ٹائم لائن پر سختی سے قائم رہیں تا کہ وہاں تک پہنچنے کا سفری وقت گھٹ کر آدھا گھنٹہ رہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کو جموں و کشمیر کے سیاحتی نقشے پر لانے اور یہ اس مقام پر آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
دہلی کٹڑہ ایکسپریس وے کے بارے میں چیف سیکرٹری نے کام کی رفتار کو جاری رکھنے کے علاوہ مختلف ذیلی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے مقرر کردہ ٹائم لائینوں کو پورا کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ یہ سڑک پروجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گپھا تک ہر سال لاکھوں یاتریوں کو سہولت فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باوقار پروجیکٹ پر کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔
ڈاکٹر مہتا نے عمل آوری ایجنسیوں کو اوڑی ۔ پونچھ ہائی وے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ یہ بروقت مکمل ہو کر لوگوں کو راحت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یو ٹی کے دونوں ڈویژنوں کے درمیان متبادل راستہ فراہم کیا جائے ۔
جہاں تک قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کا تعلق ہے چیف سیکریٹری نے رام بن اور بانہال کے درمیان۶ کلو میٹر کے مشکل راستے کو مناسب طریقے سے برقرار رکھتے ہوئے پوری سڑک پر اس کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ضروری افرادی قوت اور مشینری کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کیلئے چند خشک دن تلاش کریں تا کہ اس سڑک پر سفر کو خوشگوار اور آنے والے وقت کیلئے پریشانی سے پاک بنایا جا سکے ۔
چیف سیکریٹری نے سرینگر ، پلوامہ ،شوپیاں ، کولگام ہائی وے ( این ایچ۴۴۴ ) پر کئے گئے کام کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے شوپیاں ، کولگام اور پلوامہ کے تمام قصبوں کے قریب سڑکوں کو مکمل کرنے پر زور دیا تا کہ اس سال سیاحت کے سیزن کے آغاز سے قبل سڑک مکمل ہو جائے ۔ یہ شاہراہ سرینگر آنے اور جانے میں لگنے والے وقت کو کافی حد تک کم کر دے گی ۔ انہوں نے سرینگر ، بارہمولہ ، اوڑی ہائی وے ، چنینی ۔ سدھ مہا دیو ۔ گوہا ۔ کھیلانی اور اکھنور ۔ پونچھ شاہراہوں کی تکمیل میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا اور ان کی جلد تکمیل پر زور دیا ۔
ڈاکٹر مہتا نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے کام کو احسن طریقے سے انجام دینے میں ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو سہولت فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہیں لوگوں کی معاشی ترقی سے براہ راست جُڑی ہوئی ہیں کیونکہ لوگوں کی نقل و حرکت میں اضافہ سے تجارت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کی تکمیل سے سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ہے ۔
ڈاکٹر مہتا نے عمل آوری ایجنسیوں سے ان کے کام کی رفتار کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے فوری طور پر متعلقہ سرکاری محکموں کو ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ عمل آوری ایجنسیوں اور سرکاری محکموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور وقت ضایع کئے بغیر مسائل کے حل کیلئے باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تبلیغ جماعت کے ساتھ گئے نوجوان کی لاش برآمد

Next Post

اگلے سال کے اوائل تک ریل پروجیکٹ مکمل ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے

اگلے سال کے اوائل تک ریل پروجیکٹ مکمل ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.